تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کو بڑی حد تک حتمی شکل دے دی

شاہ محمود قریشی کو وزرات خارجہ، پرویز خٹک وزارت داخلہ، شفقت محمود کو وزارت دفاع، اسد عمر کو وزارت خزانہ اور فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات دینے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 13 اگست 2018 21:09

تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کو بڑی حد تک حتمی شکل دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 اگست 2018ء) تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کو بڑی حد تک حتمی شکل دے دی، شاہ محمود قریشی کو وزرات خارجہ، پرویز خٹک وزارت داخلہ، اسد عمر کو وزرات خزانہ، شفقت محمود کو وزارت دفاع اور فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات دینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی تحریک اںصاف کی جانب سے مختلف حکومتی عہدوں پر تقرریاں کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

تحریک انصاف اب تک پنجاب، خیبرپختوںخواہ اور سندھ کے گورنرز، جبکہ خیبرپختوںخواہ کے وزیراعلی اور قومی اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے ناموں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ اب تحریک انصاف نے صدر مملکت کے نام پر بھی غور شروع کردیا ہے۔ موجودہ صدر مملکت ممنون حسین کے عہدے کی مدت ستمبر میں ختم ہو جائے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے ممنون حسین کے بعد ملک کے آئندہ صدر مملکت کیلئے کراچی سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عارف علوی کے نام پر غور شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کو بھی بڑی حد تک حتمی شکل دے دی ہے۔ تحریک اںصاف کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ میں وفاقی وزارتیں تقسیم کی جائیں گی۔ تحریک انصاف کی جانب سے اب تک جن رہنماوں کو وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، پرویز خٹک، فواد چوہدری، خسرو بختیار، علی زیدی اور دیگر شامل ہیں۔

شاہ محمود قریشی کو وزرات خارجہ، پرویز خٹک وزارت داخلہ، شفقت محمود کو وزارت دفاع، اسد عمر کو وزرات خزانہ اور فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ خسرو بختیار کو وزارت صنعت و تجارت دیے جانے کا امکان ہے۔ شیریں مزاری کو وزارت دینے کی بجائے وزیراعظم کی مشیر برائے قومی سلامتی کا عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔ تحریک اںصاف کی جانب سے اپنے اراکین سینیٹ میں بھی وزارتیں تقسیم کی جائیں گی۔