Live Updates

پی ٹی آئی رہنمائوں ارسلان تاج گھمن اور عدیل احمد کی وائس چانسلر جامعہ کراچی سے ملاقات

ارسلان تاج گھمن اور عدیل احمد نے جامعہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی

منگل 14 اگست 2018 20:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنمااور رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج گھمن اور ایم پی اے عدیل احمد نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان کی دعوت پر یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔ بعد ازاں پی ٹی آئی رہنمائوں نے ڈاکٹر اجمل خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے جامعہ کراچی کو درپیش مالی مسائل کے حوالے سے پی ٹی آئی قیادت کو آگاہ کیا۔

پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج گھمن اور عدیل احمد نے ہر فورم پر جامعہ کراچی کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ایم پی اے ارسلان تاج گھمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت مرکز اور صوبے دونوں جگہ جامعہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

اس سے پیشتر ہم نے چیئرمین عمران خان سے اپنی ملاقات میں انہیں جامعہ کراچی کے مسائل سے آگاہ کیا تھا۔

مرکزی حکومت کی جانب سے کراچی پیکیج کے اعلان میں تعلیم سر فہرست ہے۔ جامعہ کراچی پورے پاکستان کے لیے قابل فخر تعلیمی ادارہ ہے۔ ایسے مسائل کا جامعہ کراچی کے ساتھ پیش آنا افسوسناک ہے۔ سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل کی رو سے وائس چانسلر کے اختیارات محدود کردئیے گئے ہیں۔ اس وجہ سے جامعہ کراچی جیسے ادارے کی ترقی مسدود ہو کر رہ گئی ہے۔ پی پی والوں نے اس بل کے ذریعے تعلیم کو اپنے گھر کی باندی بنا لیاہے۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل کی سختی سے مخالفت کرتی ہے اور ہم ہر فورم پر اس کے خلاف آواز بلند کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات