سلمان ارشاد کے بعد آزاد کشمیر کے ایک اور بولر لاھور قلندر ٹیم کیلئے سلیکٹ

بدھ 15 اگست 2018 20:44

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) سلمان ارشاد کے بعد آزاد کشمیر کے ایک اور بولر کو لاھور قلندر نے اپنی ٹیم کے لئے سلیکٹ کر لیا آزاد کشمیر میں ہونے والے ٹرائل میں پونچھ کے علاقے نتھہ گلہ سے تعلق رکھنے والے کاشر دیش کرکٹ کلب راولاکوٹ کے سپینر انضمام خان جنہوں نے حالیہ قائد اعظم ٹرافی اور آزاد کشمیر قومی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا کو عاقب جاوید انظمام الحق اور یاسر شاہ نے انتخا ب کیا انضمامؔؔ خان سلمان ارشاد کے بعد آزاد کشمیر کے لاہور قلندر کی بیس رکنی ٹیم میں شامل ہونے والے آزاد کشمیر کے دوسرے کھلاڑی بن گئے کاشر دیش کلب کے صدر اعجاز رحیم شہزاد اظہر شاہد خوشحال عرفان اختر آصف اشرف نے لاہور قلندر کے سی او عاطف رانا کا شکریہ ادا کرتے توقع کی کہ نہ صر ف انتخاب تک بلکہ میدان میں صلاحیتوں کے جوہر دیکھانے کا بھی انضما م خان کو موقع دیں گے

متعلقہ عنوان :