اپوزیشن کی آواز کو نہیں دبایا گیا تو سندھ اسمبلی میں احتجاج نہیں ہوگا،ایم پی اے محمد حسین

بدھ 15 اگست 2018 21:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن کی آواز کو نہیں دبایا گیا تو سندھ اسمبلی میں احتجاج نہیں ہوگا۔سندھ اسمبلی احتجاج کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے محمد حسین۔

(جاری ہے)

نے کہا ک آغاسراج اور ریحانہ لغاری کو مبارکباد دیتا ہوں ، امید ہے کہ اسپیکر ڈپٹی اسپیکر پارٹی پالیسی اور سیاسی نظریئے سے بالا ہوکر ایوان کو چلائینگے اگر اپوزیشن کی آواز کو نہیں دبایا گیا تو احتجاج نہیں ہوگا ، ان کا کہنا تھا کہ13 اگست کو حلف برداری کء تقریب تھی تاہم گیلریز میں جس طرح نعرے بازی ہوئی وہ افسوسناک تھی ، :ہاؤس کا تقدس پامال ہوا۔

ایسا لگ رہا تھا کہ حلف برداری نہیں بلکہ پیپلزپارٹی کا کنونشن ہے ، آج ہمارے کو آرڈینٹرز تک کو اسمبلی کے مرکزی گیٹ پر گاڑی سے اٴْتار دیا گیا ،مگر آج گیلری میں پھر نعرے بازی ہوئی انہیں پاسز کیسے جاری ہوگئے ، :ایسا تو نہیں کہ ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔