آزاد کشمیر میں سرکاری اساتذہ کرام کی کارگزاری سامنے آگئی

مظفرآباد‘گورنمنٹ بوائز ہائی سکول راجپیاں 9وین کلاس کا شاندار رزلٹ ،ْ بورڈ کے 67طالبات میں سے 7پاس 60فیل �ے 27اساتذہ کی تعداد بھی مگرسکول میں بعض اساتذہ نے اپنی جگہ کم تنخواہ پر مقامی افراد کو لگا رکھا ہے‘والدین پھٹ پڑے

جمعہ 17 اگست 2018 12:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول راجپیاں 9وین کلاس کا شاندار رزلٹ ،ْ بورڈ کے 67طالبات میں سے 7پاس 60فیل ، ماہوار لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے اساتذہ آدھے حاضر باقی غائب ، والدین کا شدید احتجاج! وزیر تعلیم نوٹس لیں ،ْ مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول راجپیاں جہاں آرٹس کے 40طالبات میں سے 1پاس ، 39فیل ہوگئے سائنس کے 27طالبات میں سے 6پاس 20فیل ہوگئے جس کی وجہ سے والدین میں مایوسی اور غصے کی لہر دوڑ گئی ، والدین کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول راجپیاں میں تعداد ساڑھے 8سو سے زائد ہے جبکہ 20سے 27اساتذہ کی تعداد بھی مگرسکول میں بعض اساتذہ نے اپنی جگہ کم تنخواہ پر مقامی افراد کو لگا رکھا ہے جہاں اُنہیں 4سے 5ہزار تنخواہیں دی جاتی ہیں خود 50سے 90ہزار تک تنخواہیں گھر بیٹھے وصول کرتے ہیں ، وہاں بچوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے بورڈ کا سالانہ امتحان کا رزلٹ بھی صفر رہا جبکہ 67طالبات میں سے صرف 7طالبات پاس ہونا اور 60فیل ہونا انتظامیہ کی بے بسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، وزیر تعلیم ، سیکرٹری تعلیم فوری طور پر نوٹس لے کر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول راجپیاں کا قبلہ درست کریں تاکہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :