اپر چہلہ بانڈی کربلا کا سماں پیش کرنے لگا ، پانی کی کسر محکمہ برقیات نے پوری کردی

دو ٹرانسفارمرز جل گئے ، عوام کو پانی کی سپلائی نہ ہوسکی ،ْ عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئی

جمعہ 17 اگست 2018 12:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) اپر چہلہ بانڈی کربلا کا سماں پیش کرنے لگا ، پانی کی کسر محکمہ برقیات نے پوری کردی ، دو ٹرانسفارمرز جل گئے ، عوام کو پانی کی سپلائی نہ ہوسکی ،ْ عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئی ،گزشتہ 9روز سے اپر چہلہ بانڈی کا پانی بند ، عوام خالی برتنوں کے ساتھ ایکسئن برقیات اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے آفس کا گھیرائو کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 9روز سے اپر چہلہ سمیت دیگر مقامات پر پانی کی سپلائی کرنے والے پلانٹس کے دو ٹرانسفارمرز جل گئے ، جس کی وجہ سے اپر چہلہ بانڈی سمیت دیگر علاقوں کی سپلائی نہ ہوسکی ، عوام پینے کے پانی کی عدم آمد پر پانی کی بوند بوند کو ترس گئی،عوام نے ایکسئن پبلک ہیلتھ اور ایکسئن برقیات کے خلاف خالی برتنوں کے ساتھ شدید احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔

متعلقہ عنوان :