ن)لیگی حکومت کے دور میں چکوال کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے بجلی منصوبے منظور کرائے،شہریاراعوان

ق لیگ نے 47 کروڑ کے 300 سے زائد بجلی منصوبوں پر آئیسکو حکام پر دبائو ڈال کر جاری کاموں کو بند کرا دیا گیا ہے،کھمبے اٹھا لئے گئے اور لیبر کو واپس بلوا لیا گیا،سابق ایم پی اے

جمعہ 17 اگست 2018 22:20

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) سابق ایم پی اے ملک شہر یار اعوان نے ڈیرہ سلطان خان پر ن لیگ کے درجنوں رہنماوں اور کارکنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ق لیگ کے منتخب ممبران اسمبلی کیخلاف پھٹ پڑے۔ملک سلیم اقبال ، ملک فلک شیر اعوان اور چیئرمین ضلع کونسل طارق اسلم ڈھلی کے موجودگی میں ملک شہریار اعوان نے مزید کہ میرے دور اقتدار کے دوران پنجاب اور وفاق سے ڈیڑھ ارب روپے کے بجلی منصوبے منظور کرائے۔

جن میں سے 47 کروڑ کے تین سو سے زائد بجلی منصوبوں پر آئیسکو حکام پر دباو ڈال کر جاری کاموں کو بند کرا دیا گیا ہے۔ کھمبے اٹھا لئے گئے۔ اور لیبر کو واپس بلوا لیا گیا۔ حافظ عمار یاسر کو ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے منصوبوں پر پہرا دینا جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

کوئی بھول میں نہ رہے۔ ہم آئیسکو سمیت تمام کو بتانا چاہتے ہیں کہ عید کے فورا بعد اگر مذکورہ منصوبوں پر کام کا دوبارہ آغاز نہ ہوا تو قانونی حق کے ساتھ ساتھ احتجاج کا حق بھی استعمال کیا جائے گا۔

ملک شہر یار اعوان نے کہا کہ ابھی الیکشن میں دو ماہ سے بھی زائد کا وقت رہتا تھا کہ مخالفین ہمارے جاری ترقیاتی کاموں کیخلاف الیکشن کمیشن کے پاس جا کر شکایات کے انبار لگا دیتے تھے۔ ہم الیکشن کے ماحول کی وجہ سے خاموش رہے۔ پھر الیکشن آگئے۔ اس میں جو ہتھکنڈے استعمال کئے گئے وہ ساری دنیا کو پتہ ہے۔ الیکشن کے فورا بعد ہماری درخواست پر آئیسکو نے بند منصوبوں پر کام شروع کیا تو نومنتخب ممبران اسمبلی نے اپنا رنگ دیکھانا شروع کر دیا۔

اور کام بند کرا دیا۔ بلوال۔ ڈھوک کالو خیل۔ بھگٹال۔ لیٹی۔ کوٹگلہ۔ تھوہا محرم خان۔ چوکھنڈی سمیت دیگر حلقہ کے علاقوں میں نہ صرف کام بند کرا دیا گیا بلکہ وہاں موجود لیبر کو زبردستی گاڑیوں میں ڈال کر اپنے ہمراہ لے گئے۔ پر یس کانفرنس میں موجود متاثرین کی بڑی تعداد نے اس موقع پر شیم شیم کے نعرے لگائے۔سابق صوبائی وزیر ملک سلیم اقبال نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الہی نے آئیسکو حکام پر دباو ڈال کر پی پی 24 میں بجلی منصوبوں پر جاری کام کو بند کرایا۔ ملک شہر یار اعوان کی پریس کانفرنس میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو کو چودھری پرویز الہی نے فون کر کے دباو ڈالا۔ ہم انہیں بتانا چاہتے . کہ ہم اپنے لوگوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔