عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی پرڈٹ گئے
عثمان بزدار کے نام پر2 ہفتے غوروفکر کیا میں ان کوایماندار شخص پایا ہے، عثمان بزدارنئے پاکستان کے نظیرے میں میرے ساتھ ہیں، عثمان بزدارکو نامزدکرنے کے فیصلے پرقائم ہوں۔ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 اگست 2018 18:35
(جاری ہے)
اس علاقے میں 2لاکھ لوگوں کیلئے نہ توپانی ہے اور نہ ہی بجلی ہے اور نہ ہی کوئی ڈاکٹر موجود ہے۔
جس کیلئے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا کیونکہ وہ پورے علاقے کے لوگوں کی محرومیوں سے واقف ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ایسے پسماندہ علاقے سے لیا گیا جس علاقے کو نظر انداز کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ میں ان پسماندہ علاقوں کی محرومیاں دور کرنے کیلئے عثمان بزدار کے ساتھ کھڑا ہوں۔ دوسری جانب اس کے برعکس پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف قتل کے مقدمے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کیخلاف قتل کا مقدمہ 1998ء میں درج ہوا۔ ڈی جی خان کی عدالت نے 2000ء میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار سمیت ملزمان نے دیت دے کررہائی حاصل کی تھی۔ پولیس حکام کاکہنا ہے کہ 1998ء میں پولنگ کے دوران 6 افراد قتل کردیے گئے تھے۔عثمان بزدار، والد اور بھائی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ان سب کے خلاف قتل کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عثمان بزدار کے کزن صدام بزدار نے نیب میں درخواست بھی دائر کروا رکھی ہے،جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحصیل ناظم کے دور میں جعلی بھرتیاں کروائیں۔ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا۔ اسی طرح معلوم ہوا ہے کہ عثمان بزدار نے جمع کرائی گئی دستاویزات میں اپنے اثاثوں کی مالیت ڈھائی کروڑ روپے ظاہر کی ہے۔ ان کے پاس 24لاکھ روپے مالیت کے 3ٹریکٹر اور 36 لاکھ روپے مالیت کی 2 گاڑیاں ہیں۔ دستاویزات کے مطابق عثمان بزدار کے پاس 20 تولہ سونا اور 50 ہزار روپے کا فرنیچر ہے جبکہ ان کے چار بینکوں میں اکائونٹس ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 3 انشورنس پالیسیاں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.