جتنی محبت لایا تھا اس سے 100 گناہ زیادہ لے کر جارہا ہوں، نوجوت سدھو
عمران خان نے کہا تم ایک قدم چلو ہم دو قدم چلیں گے، یہ کوئی چھوٹی بات نہیں، واپس جاکر حکومت سے کہیں گے کہ ایک قدم چلیں، یقین ہے ہم ایک قدم چلیں گے تو آپ دو قدم چلیں گے، یہ بہت بڑی امید ہے جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کے دوران کہا ہم امن چاہتے ہیں، میں نے بابا گرونانک کے 550 جنم دن پر راستے کھولنے کا کہا ہے تو آرمی چیف نے کہا جنم دن پر کرتار پورہ کا راستہ کھول دیں گے،، پریس کانفرنس
ہفتہ 18 اگست 2018 22:11
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ تم ایک قدم چلو ہم دو قدم چلیں گے، یہ کوئی چھوٹی بات نہیں، اس بیان کو اگر دیکھیں تو بہت کچھ ہے، واپس جاکر حکومت سے کہیں گے کہ ایک قدم چلیں، یقین ہے ہم ایک قدم چلیں گے تو آپ دو قدم چلیں گے، یہ بہت بڑی امید ہے۔
نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کی تقدیر بدلنے کی طاقت رکھتا ہے، اگر دونوں پنجاب کے بارڈر کھول دیں تو 6 مہینے میں 7 سال کی ترقی کے امکان ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات سے متعلق انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، جنرل باجوہ نے بابا گرونانک کے 550 جنم دن پر راستے کھولنے کا کہا ہے، انہوں نے کہا کہ جنم دن پر کرتار پورہ کا راستہ کھول دیں گے۔سابق بھارتی کرکٹر کا کہناتھا کہ میں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سمیت ایک چھوٹاساوفدلاناچاہتاہوں،جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاجتنے لوگ مرضی آناچاہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کب تک ہم لال سمندر میں تیریں گے، آئیں ایک نیلا سمندر بنائیں جس میں سب تیریں، سوچ کر آیا تھا یہاں دوستی کرکے چلیں گے کوئی سیاسی بات نہیں کرنی، میں کوئی حکومتی وزیر نہیں دوست بن کر آیا ہوں، دوستی کے پیغام کے بدلے میں اتنا کچھ دے دیا گیا وہ ساری زندگی نہیں مل سکتا۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے کہاہے کہ پاکستانی امن پسندہیں،آپ کوہرجگہ ویلکم کہیں گے،نوجوت سندھ سدھو کا کہناتھا کہ پاک فوج کے چیف کی اتنے اچھے اندازمیں بات چیت دل کوبہت بھائی۔بھارت میں نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف مظاہروں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے بڑا روگ میرے بارے میں کیا کہیں گے لوگ، مجھے اس کی پرواہ نہیں، میں سیاست کے لیے نہیں آیا ایک دوست کا پیغام لایا، اگر کوئی نہ آتا تو برا لگتا، عمران خان کو 35 سال سے جانتا ہوں، روز گرانڈ میں ملاقات ہوتی تھی اورمہینوں کمنٹری کی، اس دوستی کو چھوٹے دائرے میں نہ دیکھیں، یہ پیغام دو تین کرکٹرز کے لیے نہ دیکھیں یہ سب کے لیے تھا، یہ چھوٹی بات نہیں۔نوجوت سنگھ کا کہنا تھا کہ جو میری مخالفت کرتے ہیں ان کی لمبی عمر کی دعا کرتا ہوں، ضروری نہیں کوئی مخالفت کرے تو اس کے بارے میں کچھ کہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب فیصلے حکومتوں نے لینا ہے، میں پیغام لے کر آیا ہوں، پیغام پہنچاسکتا ہوں، مجھے انڈین ہائی کمیشن بھی جانا ہے جو بھی مجھے ملے گا اس ٹیبل پر مسائل سلجھانے کا کہوں گا۔واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی دعوت پر ان کی تقریب حلف برداری میں خصوصی طور پر شرکت کرنے پر پاکستان پہنچیمزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.