بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ اور بارہمولہ میں چار نوجوان شہید کردیے

اتوار 19 اگست 2018 13:50

سرینگر۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں کپواڑہ اور بارہمولہ اضلاع میںچار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تین نوجوانوں کو ہفتے کی شام ضلع کپواڑہ کے علاقے ٹنگڈار میںمحاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیاگیا۔ فوجیوں نے ایک اور نوجوان کو آج ضلع بارہمولہ کے علاقے کستوری ناڑ میںتلاشی آپریشن کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے گئے نوجوان عسکریت پسند تھے اور وہ فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے ۔آخری اطلاعات تک ضلع بارہمولہ میں فوجی آپریشن جاری تھا۔