ای پی آئی کانیلم میں خسرہ بچائو مہم کاآغاز

,560 بچوں کو خسرہ سے بچا و،ْکے حفا ظتی ٹیکہ جا ت لگا ئے جا ئیں گے

پیر 20 اگست 2018 14:50

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء)ڈی ایچ او نیلم کی پر یس ریلیز کے مطا بق ضلع نیلم میں09ما ہ سے 05سال تک کی عمر کے تقر یبا31,560 بچوں کو خسرہ سے بچا و،ْکے حفا ظتی ٹیکہ جا ت لگا ئے جا ئیں گے جس کے لیے ضلع ہذا میں تقر یبا 55ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیںجو کہ fixed Site اور فیلڈ (ہیلتھ ہا و،ْس،سکول ،مدرسہ )میں جا کر بچوں کو خسرہ سے بچا و،ْ کے حفا ظتی ٹیکہ جا ت لگا ئیںگے،SIAsکمپین کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹی بنا ئی جا ئے گی جس کے چیر مین ڈپٹی کمشنر نیلم ہوں گے اس کے علا وہ ٹیموں کی نگر انی کے لیے ضلع ہذامیں ڈسٹرکٹ ما نیٹرنگ آفیسران اور 10یو نین کو نسلز سپروائزرز مقرر کیے جا یں گے ۔

(جاری ہے)

SIAsکنٹرول روم DHOآفس میںقائم کیاجا ئے گاجو کہ روزانہ کی بنیاد پر مر کزی دفتر اور WHOکو رپورٹ کر ے گا ۔SIAsکمپین کا با قاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر ضلع نیلم دفتر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نیلم میں فر ما ئیں گے۔