
تقویٰ اختیار کرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔ تقویٰ اللہ اور رسول اللہ ﷺ کے احکامات پر عمل سے مشروط ہے
امن کے لیے ہر مسلمان کو کوشش کرنی چاہئیے۔ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ۔ ڈاکٹرشیخ حسین بن عبدالعزیزآل الشیخ کا خطبہ حج
سمیرا فقیرحسین
پیر 20 اگست 2018
14:50

(جاری ہے)
قرآن پاک میں اللہ کی توحید کا ذکر کثرت سے کیا گیا ہے۔
تمام انبیائے کرامؑ نے اللہ تعالیٰ کی واحدانیت کی تعلیم دی۔ اللہ تعالٰی کی واحدانیت پر یقین اور عبادت تقویٰ کا اہم ستون ہے۔ ہمیں ایک ہی اللہ پر ایمان رکھنا ہے۔رسول کریم ﷺ نےتوحید پر زور اور اللہ کے برابر کسی کو لاکھڑا کرنے کی مذمت کی۔ اللہ کی واحدانیت کی گواہی فرشتوں نے بھی دی۔ محمد مصطفیٰ ﷺ پر ایمان کامل اورحکامات کو برحق ماننا ایمان کا اہم جزو ہے۔مسلمانوں کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فجر میں قرآن کی تلاوت روز آخرت میں گواہی دے گی۔ قرآن پاک میں کہا گیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو تمام انسانیت کے لیے بھیجا گیا ہے۔ قرآن پاک سیدھے راستے کی طرف لے کر جاتاہے۔ پوری دنیا کو قرآن پاک کے مطالعے کی دعوت دیتے ہیں۔مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ حسن بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ تم اللہ اور اس کے رسول اللہ ﷺ کی پیروی کرو ، ان کی اطاعت کرو۔ حکمران ایسا ہونا چاہئیے کہ اللہ کی اطاعت کرے،ہر طرح کی برائی روکے۔ مسلمانوں کو حکمرانوں کی فرمانبرداری اطاعت کا حکم دیا گیا ہے۔ نماز بھی کلمے کے بعد اسلام کا اہم ترین رکن ہے۔نبی پاکﷺنے ایمان کے اہم ستون کو واضح طور پر پیش کیا۔ نماز کی اہمیت پر قرآن اور حدیث نے زور دیا، اللہ کا فرمان ہے کہ نماز قائم کریں، یہ بۃرائی اور بے حیائی کے کاموں سے روکتی ہے،اللہ کا وعدہ ہے کہ تمہاری نیکیوں کو ضائع نہیں کیا جائے گا۔اللہ تعالیٰ نیک نیتی سے کیے گئے اعمال کا اجر ضائع نہیں کرتا۔ محمد مصطفیٰ ﷺ پر ایمان کامل اور ان کے احکامات کو برحق ماننا ایمان کا اہم جزو ہے۔اسلام کی اصل تصویر احسن اعمال پر ہے۔ نبی کریم ﷺ عمدہ اخلاق کا بہترین نمونہ تھے۔نبی پاکﷺکے اعلیٰ ترین اخلاق نے اسلام کو پیش کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا،رسول پاکﷺنے اپنے خطبہ حج میں حسن اخلاق پر زور دیا،اخلاق فاضلہ کادرس دیں ،آنےوالی نسل کو اچھے اخلاق کی تعلیم دیں۔ اخلاق حسنہ معاشرے کو کامیابی کی طرف لے جاتاہے ۔ حسن اخلاق سے ہی اسلام آفاقی دین ثابت ہوا۔رسول پاکﷺنے اپنے خطبہ عرفہ میں حسن اخلاق پر زور دیا۔نبی پاک ﷺ کی پیش کردہ اخلاقیات کسی بھی بے گناہ کو نقصان پہنچانے سے رو کتی ہیں۔ خطبہ حج میں کہا گیا کہ اخلاق شخصیت سازی کے لیے بنیادی چیز ہے۔ جب بھی بولیں منہ سے اچھی بات نکالیں۔ اے اہل ایمان ! اخلاق فاضلہ کے حوالے سے تعلیمات پر غور کرو۔دو لڑنے والوں کے درمیان صلح کا حکم ہے ، ایک دوسرے کو بُرے القابات سے نہ پکارو۔تکبر اور غرور سے بچو اور چُغلی نہ کرو۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ کی کتاب کو تھامے رکھو تو گمراہ نہیں ہو گے۔ والدین اور پڑوسیوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو، اللہ تعالیٰ نے والدین کے احترام اور خیال رکھنے کی تلقین کی ہے۔ اپنے والدین کی عزت کرو اور ان کے سامنے عاجزی اختیار کرو۔خطبہ حج میں مسلمانوں کو ہدایت کی گئی کہ یتیموں اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کریں۔ والدین کی فرمانبرداری کے لیے بہت تاکید کی گئی، اپنی بیویوں کے ساتھ بھی بھلائی کرو۔ خطبہ حج میں امام شیخ حسن بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہاکہ اللہ کا حکم ہے کہ فیصلہ سازی عدل کی بنیاد پرکی جانی چاہئیے۔ اللہ تعالیٰ نے دھوکہ دہی اور ناپ تول میں کمی سے منع فرمایا ہے۔ اللہ نے جوا لگانے اور سٹے بازی کو بھی حرام قرار دیا۔ حج صاحب استطاعت پر فرض کیا گیا ہے۔مناسک حج میں نبی پاکﷺکی دی گئی تعلیمات کا اتباع کرنا چاہئیے۔ اللہ نے نماز کے ساتھ ساتھ زکوۃ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ زکوۃ اور روزے بھی اسلام کے اہم ستون ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ میرے بعد گمراہ نہ ہوجانا کہ ایک دوسرے کو قتل کرنے لگ جاؤ۔اللہ غرور اور تکبر کرنےوالے کو پسند نہیں کرتا۔رسول پاکﷺنے اپنے خطبہ عرفہ میں حسن اخلاق پر زور دیا، مسلمانوں کو خواتین اوربیویوں کےساتھ بھلائی کامعاملہ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام نے میاں بیوی کے رشتے میں میانہ روی اور محبت پر زور دیا۔ خطبہ حج میں کہا گیا کہ آج توبہ اور مغفرت کا دن ہے ۔ آج کے دن ہی ہمارا دین مکمل ہوا۔ آج کے دن ہی ہماری شریعت پوری ہوئی۔ معاشرے کے امن کے لیے ہر مسلمان کو کوشش کرنی چاپئیے۔ اسلام نے معافی اور درگزر سے کام لینے پر زور دیا،اسلام نے بے ایمانی کرنے والوں کو سخت عذاب کی تنبیہہ کی۔ خطبہ حج میں کہا گیا کہ ہماری کامیابی قرآن و سنت پر عمل کرنے میں ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں ایک بارپھرگراوٹ ریکار
-
افغانستان کا نیا حملہ؛ پاکستان کی جوابی کارروائی میں 20 ہلاک، چمن دوستی گیٹ افغان سائیڈ سے تباہ
-
26 نومبر احتجاج کیس؛ تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ میں علیمہ خان و دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان
-
سندھ اسمبلی کے سابق سپیکر آغا سراج درانی انتقال کرگئے
-
مسلسل جھوٹ اور پراپیگنڈے نے بھارت کو اندرون و بیرون ملک رسوائی کا سامان بنادیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
پاکستان کا آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا، 1.2 ارب ڈالرز قرض ملے گا
-
پاکستان کی سعودی عرب کو ایم 6 موٹروے، ایم ایل ون، سکل ڈویلپمنٹ و دیگر منصوبوں میں شمولیت کی دعوت
-
یوکرین: یو این امدادی قافلے پر روسی ڈرون حملے کی کڑی مذمت
-
تمام ہلاک یرغمالیوں کی باقیات ملنے تک غزہ میں امداد کی ترسیل محدود، اسرائیل
-
پاکستان اور انڈیا سمیت انسانی حقوق کونسل کے 14 نئے ارکان کا انتخاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.