نومنتخب وزیر اعظم کی تقریر کاخیر مقدم کرتے ہیں،
کرپشن کاخاتمہ اور مدینہ جیسی فلاحی ریاست کاقیام ناگزیر ہے‘میاں مقصود احمد مسئلہ کشمیر ،دہشتگردی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے بھی پالیسی واضح کی جائے،کرپشن کے خلاف اقدامات میں جماعت اسلامی حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی‘ صدرمتحدہ مجلس عمل پنجاب وامیر جماعت اسلامی پنجاب
پیر 20 اگست 2018 17:07
(جاری ہے)
کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کابنیادی اور اہم جزو ہے اس کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔جنوبی ایشیامیں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ کشمیر پر حکومت پاکستان کی پالیسی واضح ہو۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کے ساتھ اس وقت تک دوستانہ تعلقات قائم نہیں ہوسکتے جب تک وہ پاکستان میں مداخلت اورجموں و کشمیر سے اپنا غاصبانہ قبضہ ختم نہیں کرتا۔ماضی میں بھی پاکستان کی حکومتوں کی جانب سے مسئلہ کشمیر پرلچک کامظاہرہ کیاجاتارہاہے مگر نتائج بے سود رہے۔ہندوستان نے ہمیشہ پاکستان کی نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے۔انہوں نے کہاکہ چہروں کی تبدیلی سے عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتی اس کے لیے ضروری ہے کہ جومنشور پی ٹی آئی نے انتخابات سے قبل دیاتھا اس پر من وعن عمل درآمد کیا جائے۔عوامی توقعات بہت بڑھ چکی ہیں، اس لیے اب محض نعروں،دعوئوں اور وعدوں سے کام نہیں چلے گا۔ماضی کے حکمرانوں نے اگر عوام کی فلاح وبہود کے لیے حقیقی معنوں میں کام کیاہوتاتو آج سیاسی منظر نامہ مختلف ہوتا۔انہوں نے کہاکہ بلاشبہ پاکستان اور اس کے عوام نازک صورتحال سے دوچار ہیں۔معیشت سے لے کر خارجی امور تک دبائوکاشکار نظر آتے ہیں۔مسائل اور مشکلات سے نکلنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔کرپشن سے پاک اوردیانتدار قیادت ہی ملک وقوم کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہے۔جماعت اسلامی کرپشن فری پاکستان کی تحریک پہلے سے ہی چلا رہی ہے۔کرپشن کے خلاف حکومت اقدامات کے سلسلے میں جماعت اسلامی حکومت سے بھرپورتعاون کرے گی۔میاں مقصوداحمدنے مزیدکہاکہ مسائل سے چھٹکارے اور ملکی ترقی کے لیے تمام کرپٹ افراد کا محاسبہ کیاجائے۔لوٹ مار اور قومی خزانے میں خرد برد کرنے والے قومی مجرم ہیں ان کو پابندسلاسل کیاجانا چاہئے۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.