نیشنل پارٹی رہنمائوں کی واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن لہڑی کے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

پیر 20 اگست 2018 21:12

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے ممبر میران بلوچ،سابق ضلعی صدر کچھی عبدالغنی بلوچ،اکبر بلوچ،الطاف بلوچ،گیلا رام نے اپنے مشترکہ بیان میں واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن لہڑی کے نومنتخب کابینہ کے عہدیداران چئیرمین اللہ رکھیہ سومرو،جنرل سیکرٹر ی محمد رفیق مغیری کو بھاری اکثریت میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید کی کہ واپڈا ہائیڈرو یونین کے نومنتخب کابینہ بھاگ جیسے پسماندہ علاقے کے عوام کی پسماندگی سمیت ہر موڑ پر اپنے یونین کے علاوہ عوا م کو ریلیف پہنچانے کیلئے خلوص دل کیساتھ کام کرینگے نیشنل پارٹی واپڈا ہائیڈرو یونین کے نومنتخب کابینہ کے ساتھ ہر موڑ پر بھرپور تعاون کریگا جو عوام مفاد میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :