عید پر مفت سفر، شیخ رشید کے ریلوے کی وزرات سنبھالتے ہی عوام کیلئے خوشخبری

بزرگ شہری عید کے پہلے اور دوسرے دن ٹرینوں میں مفت سفر کر سکیں گے، پاکستان ریلوے کا اعلامیہ

muhammad ali محمد علی پیر 20 اگست 2018 21:49

عید پر مفت سفر، شیخ رشید کے ریلوے کی وزرات سنبھالتے ہی عوام کیلئے خوشخبری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2018ء) بزرگ شہری عید کے پہلے اور دوسرے دن ٹرینوں میں مفت سفر کر سکیں گے۔ریلوے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ پر بزرگ شہریوں کو مفت سفر کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔مفت سفر کی سہولت 22اور 23 اگست کو تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر دستیاب ہو گی۔مفت سفر کی سہولت سے استفادہ کے لیے 65سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ریزرویشن اور ٹکٹ کے حصول کے لئے اوریجنل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہو گا۔

ریلوے ذرائع نے قومی خبرر ایجنسی کو بتایاکہ پاکستان ریلوے اپنے مسافروں کو عید کے پہلے اور دوسرے دن کرایوں میں 25فیصد کی خصوصی رعایت بھی دے گا۔واضح رہے کہ پاکستان ریلوے کی طرف سے کرایوں میں خصوصی ر عایت تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر دستیاب ہو گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریلوے میں کرپشن اور سیاسی مداخلت نہیں برداشت کی جائے گی۔

ریلوے کے تمام ٹریک کے ساتھ درخت لگائے جائیں گے اور پانچ ہزار ملازمین کیلئے گھر بنائے جائیں گے۔ ریلوے کی بہتری کیلئے کوئی سرمایہ لگانا چاہتا ہے تو ٹریک ہم دیں گے۔ 32 ریلوے اسٹیشن اور 8 ڈرائی پورٹس کو اپ گریڈ کیا جائے گا اور راولپنڈی سے لاہور ٹریک کو ڈبل کیا جائے گا تاکہ وقت بچ سکتے ہیں۔ ریلوے غریب آدمی کی سواری ہے اور غریب عوام کو سولیات دینا اور لینا ترجیح ہے ہر اسٹیج پر موبائل رکھنے والے لوگ ہمارا احتساب کریں۔

ریلوے کیلئے بہتر تجاویز دی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ لاہور سے راولپنڈی کے ٹریک کو ڈبل کریں گے تاکہ سفر کا دورانیہ ڈھائی سے تین گھنٹے ہو۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کا اربوں کا خسارہ اولین ترجیح ہے۔ اور کیماڑی سے درہ تک ملک کے تمام ٹریک کے ساتھ درخت لگائے جائینگے اور ساتھ خاردار تاریں حفاظت کیلئے لگائی جائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ میں اپنے مخالفین کی قدر کرتا ہوں لیکن وہ میری خوبیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ جب تک ریلوے کو آرام دہ نہیں بنایا جائے گا میرا آرام کرنا مشکل ہے۔ ریلوے پانچ ہزار ملازمین کیلئے بڑے شہروں میں کوارٹر بنائے گی ۔ اور ریلوے میں کوئی سیاسی مداخلت برداشت نہیں ہوگی۔ ریلوے ایک عوامی سواری ہے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینا اولین ترجیح ہے اور سی پیک کے ریلوے منصوبوں کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا اور تمام منصوبوں پر ہر ممکنہ بچت کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کو بہتر کیا جائے گا تاکہ غریب کو مفت دوا مل سکے اور ریلوے کے کالج یونیورسٹیاں بنائیں گے۔

ریلوے ڈیپارتمنٹ سے بے ایمانی اور چوری ہمیشہ کیلئے ختم کردیں گے۔ انہوں نے کہ اکہ کوئی ٹرین لانا چاہتا ہے تو ٹریک ہم دیں گے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہوں این ایل سی اور ایف ڈبلیو او کے ریلوے کے منصوبوں دیئے جائیں گے ایک منصوبہ دس سال پہلے چھوڑ کے گیا آج بھی اسی طرح ہے چکلالہ اور مارگلہ ریلوے اسٹیشن کو فوری طو رپر اپ گریڈ کیا جائے گا اور 32 ریلوے اسٹیشن اور 8 ڈرائی پورٹس کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا ریلوے زمینوںکو قبضہ مافیا سے چھڑا کر ریلوے ملازمین کیلئے گھر بنائیں گے اور آن لائن ٹکٹنگ سسٹم کو مزید بہتر کیا جائے گا کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے اور جس کے پاس موبائل ہے وہ ہر اسٹیشن پر ہمارا احتساب کرے اور ریلوے کے انجنوں کے بارے میں فوری بتائے تاکہ ازالہ کیا جاسکے ریلوے کی بہتری کیلئے اچھی تاجویز بھیجی جائیں۔

مختلف کمپنیوں کو ریلوے کے ٹوائلٹس بھی دین گے اور ریل پلازوں میں فوڈ سٹریٹ بھی بنائیں گے۔ ریلوے کو ایک بہتر ادارہ بنائیں گے گزشتہ روز عمران خان کی تقریر ایک غریب کی تقریر تھی آخر میں تمام الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔