صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت آج صوبے بھر میں عیدا لااضحی نہایت مذہبی جوش وخروش سے منائی جائی گی

مختلف مساجد اور کھلے میدانوں میں عید کی نماز ادا کی جائیگی ،پولیس اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت اقدامات

منگل 21 اگست 2018 18:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت آج بروز بدھ کو عیدا لااضحی نہایت مذہبی جوش وخروش سے منائی جائی گی کوئٹہ شہر کے مختلف مساجد اور کھلے میدانوں میں عید کی نماز ادا کی جائیگی پولیس اور مقامی انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت اقدامات کیئے ہیں جن علاقوں میں عید کی نماز ادا کی جائیگی وہاں پر ایف سی ،پولیس وسادہ کپڑوں میں سیکورٹی کے نوجوان تعینات ہونگے اور کوئٹہ شہر میں داخلہ وخارجی راستوں کی خفیہ کیمروں کی ذریعے نگرانی کی جائی گی کوئٹہ شہر میں بھی مختلف علاقوں میں خفیہ کیمرے نصب کئے گئے ہیں جن کے ذریعے کوئٹہ شہر میں آمد رفت اور ٹریفک کے نظام کی نگرانی کی جائیگی پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نوجوان ،ایف سی ،بی آر پی اور مختلف علاقوں میں حساس ادارے کے نوجوان تعینات ہونگے۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے اپنے آبائی گائوں گلستان میں عید کی نماز ادا کرینگے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال عالیانی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں نماز عید ادا کرینگے۔ دوسری جانب کوئٹہ کے پردیسی اور بیروکریٹ عید منانے کیلئے اپنے اپنے آبائی گائوں رانہ ہوگئے آج بروز منگل ریلوے سٹیشن بس اڈہ اور ایئر پورٹ پر زیادہ رش دیکھنے میں آیا۔ جس کی وجہ سے تقریباً کوئٹہ شہر خالی ہوگیا اور کئی علاقوں میں نوجوان سڑکیں خالی ہونے کی وجہ سے کرکٹ کھیلتے رہے ۔