Live Updates

حکو مت اداروں کا نظام بہتر بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ، چوہدی جاوید اقبال وڑائچ

بدھ 29 اگست 2018 00:40

رحیم یارخان۔28 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے چوہدی جاوید اقبال وڑائچ نے ایم پی اے چوہدری محمد شفیق کے ہمراہ بشیر مال میں عوامی مسائل سنتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کا نظام بہتر بنانے کے لئے حکو مت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ،عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ بننے والے محکموں کے افسران واہلکاران بارے ان کے سربراہان کو آگاہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو ان کی دہلیز پر حقوق کی فراہمی کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں، ان شاء اللہ عوام کے لئے وہ ہمہ وقت حاضر ہیں تاکہ حلقہ کے عوام کو انصاف کی فراہمی میں درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔ چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اور چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن عوام کی حقیقی خدمت ہے جسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اراکین اسمبلی بھی بھرپور جدوجہد کررہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے حلقہ این اے 179 اور پی پی 263 کے مختلف علاقوں سے آنے والے وفود سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سن کر جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات