افغانستان کا امن پاکستان سے جڑا ہے ،ْہمیں بارڈر پر غیر قانونی کام روکنا ہو گا ،ْ سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری

افغانستان کے رجسٹرڈ مہاجرین کا حل ہونا چاہیے ،ْاس کے ساتھ فلسطین کے مہاجرین بھی ہیں ،ْفلیپو گراندی افغانستان کے مہاجرین پاکستان اور ایران دونوں میں موجود ہیں ،ْبین الاقوامی سطح پر اس معاملہ پر بہتر سوچنا چاہیے ،ْ نمائندہ اقوام متحدہ

جمعہ 7 ستمبر 2018 22:22

افغانستان کا امن پاکستان سے جڑا ہے ،ْہمیں بارڈر پر غیر قانونی کام روکنا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2018ء) سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ افغانستان کا امن پاکستان سے جڑا ہے ،ْہمیں بارڈر پر غیر قانونی کام روکنا ہو گا ۔افغانستان مہاجرین سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں اس تک مہاجرین کی بڑی تعداد موجود ہے ،ْہم جانتے ہیں کہ افغانستان کا امن پاکستان سے جڑا ہے ،ْہمیں بارڈر پر غیر قانونی کام روکنا ہو گا انہوںنے کہاکہ پاکستان میں مقیم افغانی مہاجرین واپس اس لئے نہیں جا رہے کہ افغانستان میں امن نہیں ہے ،ْہمیں پاکستان کے امن کیلئے بہتر سوچنا ہو گا ۔

فلیپو گراندی ہائی کمشنر برائے مہاجرین اقوام متحدہ نے کہاکہ یہ میرا پاکستان میں دوسرا دورہ ہے ،ْمیں پہلے ایران گیا پھر افغانستان گیا اب پاکستان میں ہوں ،ْیہاں میں پشاور اور بارڈر کا وزٹ کروں گاانہوںنے کہا کہ مہاجرین کا معاملہ اہم ہے اس وقت شام میں مہاجرین کی بڑی تعداد ہے ہمیں ان معاملات کو انسانی بنیادوں پر حل کرنا ہو گا ،ْ میںاس خطے میں سیاسی انتخابات میں بھی رہا جائزہ لیا کہ کیا ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ افغانستان کے رجسٹرڈ مہاجرین کا حل ہونا چاہیے ۔ اس کے ساتھ فلسطین کے مہاجرین بھی ہیں فلیپو گراندیانہوںنے کہاکہ افغانستان کے مہاجرین پاکستان اور ایران دونوں میں موجود ہیں ،ْبین الاقوامی سطح پر اس معاملہ پر بہتر سوچنا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ کابل میں بڑے حملے ہوئے اس سے وہاں کا کاروبار اور نظام زندگی متاثر ہوا ،ْحکومت کو اپنے معاملات حل کرنے میں مشکلات ہوئیں ،ْاس کے نتیجے میں غربت میں اضافہ ہوا ،ْآٹھ ملین افغانستان اپنے گھروں میں نہیں رہ رہے ۔

انہوںنے کہاکہ اشرف غنی نے اب اہم کام کئے ہیں جس میں مہاجرین کے لئے زمین کے لئے قانون سازی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے حکومت سے بات کی کہ سکول بنائے جائیں اور عوام کی بہتر زندگی کے لئے کام ہونا چاہیے ،ْہم جانتے ہیں ملکوں کے معاملات بہت اہم اور نازک ہیں انہوںنے کہاکہ یہ خوش آئند ہے کہ اس خطے کے ممالک میں روابط ہیں ،ْافغانستان مہاجرین کی رجسٹریشن کے بارے میں پالیسی بہتر بنا رہا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ اس سے بہت سے افغانی واپس ملک میں جائیں گے ،ْا س ملک میں ایک اشاریہ چار ملین مہاجرین ہیں ،ْاب افغانستان ہزار وں لوگوں کی رجسٹریشن کر رہا ہے جو بہتر ہے انہوںنے کہاکہ اتنی بڑی تعداد میں مہاجرین کا رہنا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جانا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اتنی بڑی تعداد میں مہاجرین کو سنبھالے ہو ئے ہے یہ بہت اہم ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان اب افغانستان سے آئے نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر سکھا رہا ہے انہوںنے کہاکہ اب مالدار ملک مہاجرین کو رد کر رہے ہیں ،ْ اس تمام معاملے کا حل ہونا چاہیے اور اقوام متحد ہ کو افغان مہاجرین کو واپس بسانا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ ہمیں اب آگے آنا ہو گا ہمیں مسائل کا حل نکالنا ہو گا اور افغان مہاجرین کی واپسی ہی خطے کے امن کے لئے ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایران اور پاکستان کا مہاجرین کے متعلق ڈیٹا اکھٹا کرنا اہم ہے اور اس کے ساتھ بارڈر منیجمنٹ کی جانب بھی دیکھنا ہو گا ،ْاس بارے میں افغان حکومت کو پاسپورٹ جاری کرنے ہوں گے اور پڑسی ممالک کو ویزہ جاری کرنا ہو گا۔