Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطحی اجلاس

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے آٹھ گھنٹے پر محیط طویل بریفنگ دی وزیراعظم عمران خان نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

بدھ 12 ستمبر 2018 23:18

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے آٹھ گھنٹے پر محیط طویل بریفنگ دی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورے کے دوران یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیراعظم اور وفاقی وزراء کو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی طرف سے آٹھ گھنٹے پر محیط طویل بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم اور کابینہ کے اراکین کو ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے آگاہ کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات