وزارت کیڈ ختم، پی ٹی وی کا بورڈ آف گورنرزتشکیل

پی ٹی وی چیئرمین کی صورت میں نئی وزارت متعارف، بورڈ کے چیئرمین کووزیرکی حیثیت حاصل ہوگی، بورڈ کے8 ارکان میں ڈی جی آئی ایس پی آر بھی رکن ہوں گے۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 13 ستمبر 2018 18:48

وزارت کیڈ ختم، پی ٹی وی کا بورڈ آف گورنرزتشکیل
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13ستمبر 2018ء) وفاقی حکومت نے وزارت کیڈ کوختم کردیا، سی ڈی اے اب وزارت داخلہ کے ماتحت کام کریگی، جبکہ پی ٹی وی کی نئی وزارت متعارف کروادی، وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کا بورڈ آف گورنرزتشکیل دے دیا ہے، بورڈ کے چیئرمین کووزیرکی حیثیت حاصل ہوگی،ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت بورڈ کے 8 ارکان ہوں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں بیگم کلثوم نوازکیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی کمی سے یوریا کھاد کی پیداوار رک گئی ہے۔کھاد کی کمی کوپورا کرنے کیلئے ایک لاکھ ٹن یوریا کھاد ہمیں درآمد کرنی پڑے گی۔15ستمبر تک اپنے پلانٹس کوپوری گیس فراہم کی جائے گی تاکہ کمی پوری کی جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اورنج لائن بس لاہور کی 30ارب روپے میں مکمل ہوئی۔کرایہ حکومت 91 کروڑ روپیہ ملتا ہے۔جبکہ خرچ 4.2ارب روپے ہے۔جو کہ حکومت سبسڈی دی جاتی ہے۔راولپنڈی اسلام آباد 45 ارب روپے میں مکمل ہوئی۔کل کرایہ 66 کروڑ اور سالانہ 2ارب روپے سبسڈی دی جاتی ہے تاکہ یہ چلتی رہی۔میٹروملتان کا کل کرایہ 5کروڑ روپے اور سبسڈی 2.1 بلین روپے ہے۔اس وقت حکومت پنجاب 8 ارب روپیہ سالانہ ان تینوں میٹروپرخرچ کرنا پڑتا ہے۔

ایسے ملک میں جہاں پینے کا پانی نہیں ہے۔پشاور پراجیکٹ 66 ارب میں مکمل ہوگا۔پشاور اور پنجاب میں فرق یہ ہے کہ پشاور والوں نے اپنی بسیں خریدی ہیں۔اورنج ٹرین کا پراجیکٹ 250 ارب روپے میں پہنچ گیا ہے۔اگر ہم چاہتے تھے توخیبرسے کراچی تک ڈبل ٹریک کرسکتے تھے۔اگر یہ پراجیکٹ مکمل ہوگیا توہمیں اس پربھی ساڑھے 3 ارب سبسڈی دینی ہوگی۔اجلاس میں میٹروبسوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی وی کے بورڈ آف گورنرزکی منظوری دی گئی ۔ بورڈ آف گورنرزکا چیئرمین کووزیرکی حیثیت حاصل ہوگی۔پی ٹی وی بورڈ کے 8 ارکان ہوں گے ان میں ڈی جی آئی ایس پی آر بھی رکن ہوں گے۔وفاقی کابینہ نے وزارت کیڈ کوختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔فواد نے کہا کہ ڈیمز فنڈ کیلئے کابینہ نے پوری رپورٹ پیش کی۔ ڈیمز فنڈ کوٹیکس سے مستثنیٰ کردیا جائے گا۔ بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیئرمین کیلئے ہارون رشید کی منظوری دی گئی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے بطور وزیراعظم 2 ارب 30کروڑ روپے خرچ کیے۔ شہبازشریف نے 5 سالوں میں 2 ارب 90 کروڑ روپے خرچ کیے۔34ہزار 460 کنال جگہ کوکمرشل استعمال میں لایا جائے گا۔