شریف شہری نے مصیبت میں پھنسے جس ڈرائیور کی مدد کی وہ اسے قتل کرنے کےلیے آنے والا پیشہ ور قاتل نکلا
امین اکبر اتوار 16 ستمبر 2018 23:58
ایک اچھے شہری نے مصیبت میں پھنسے کار ڈرائیور کی مدد کی تو مصیبت میں پھنسے اس ڈرائیور نے شہری کو قتل کر دیا۔ کچھ لوگوں نے اس ڈرائیور کو، جو پیشہ ور قاتل تھا، شہری کو قتل کرنے کا ہدف دیا تھا۔اس قتل کے پیچھے تمام افراد انصاف کے کٹہرے میں پہنچ چکے ہیں۔
فلوریڈا کی وولوشا کاؤنٹی کے شیرف مائیک چٹوڈ نے بتایا کہ 6 ستمبر کو کو 60 سالہ کارلوس کروز کے قتل سے تعلق پر 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
کارلوس کے جھگڑے کا آغاز 1 مئی 2017 کو ہوا تھا۔ ڈیلٹونا، فلوریڈا کے انٹرسیکشن کے سبز اشارے پر کارلوس کی گاڑی اگلی گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔
(جاری ہے)
اس سے اگلے اشارے پر دوسری کار سے کیلسے ٹیرانس میکفولے نے کارلوس پر بندوق تان لی اور پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے؟ کارلوس نے کیلسے کی گاڑی کا نمبر نوٹ کیا، جس کے بعد 1 جون کو کیلسے کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس پر جارحانہ برتاؤ، غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے۔ کیلسے اس سے پہلے بھی درجن بھر جرائم کر چکا تھا۔ اگر سڑک پر جھگڑے کے اس مقدمے میں اس کا جرم ثابت ہو جاتا تو اسے لمبی جیل ہوتی۔ لمبی جیل سے بچنے کے لیے اس نے ایک منصوبہ بنایا۔ کیلسے کو عدالتی کاغذات سے کارلوس کے گھر کا پتا مل گیا۔ اس نے ایک قاتل بنجیمن باسکوس کی خدمات حآصل کرلیں۔بنجیمن 11 نومبر کو کارلوس کو قتل کرنے گیا لیکن کارلوس اپنے گھر پر نہیں تھا۔ بنجیمن علاقے میں گھومتا کارلوس کا انتظار کرتا رہا۔ اسی دوران اس کی گاڑی حادثاتی طور پر کہیں ٹکرا گئی۔ ایسے میں کارلوس نے آکر بنجیمن کی مدد کی اور اسے گاڑی میں سے نکالا ۔ اسی دوران جب کارلوس، بنجیمن کی حادثے کی شکار کار کو دیکھ رہا تھا، بنجیمن نے اس پر گولیاں چلا کر اسے جان سے مار دیا۔
یہ کیس کئی ماہ تک حل نہیں ہوا۔ آخر کار چوری کی گاڑی میں سے بنجیمن کا ڈی این اے مل گیا۔ بنجیمن نے اس گاڑی کو کئی میل دور لے جا کر جلا دیا تھا۔ فون کے ریکارڈ سے بھی پتا چلا کہ کیلسے نے بنجیمن سے فون پر بات کر کے اسے قتل کے متعلق ہدایات دی ہیں۔
پولیس نے بنجیمن، کیلسے اور اس کی دوست میلیسا کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.