عدالت نے ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دے دیا
ڈی آئی جی خالد داد لک کو 15دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم،وزیر اعلی پنجاب کو آئندہ احتیاط کرنے کی ہدایت، وزیر اعلیٰ پنجاب،سابق آئی جی پنجاب کلیم امام اور احسن گجر نے عدالت سےغیرمشروط معافی مانگ لی
مقدس فاروق اعوان پیر 17 ستمبر 2018 13:03
(جاری ہے)
یہ قانون کی حکمرانی کا مسئلہ ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اس وقت آئی جی صاحب اسلام آباد میں تھے اور میں افسران سے خود ملنا چاہتا تھا۔
افسران کو کہا کہ بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں اس معاملے کا خود جائزہ لیں۔میں نے افسران کا حال احوال پوچھا اوران کی خود چائے سے تواضع کی،چیف جسٹس نے کہا کہ افسران سے ملنے پر ملاقات میں احسن جمیل گجر کو کیوں بٹھایا؟۔ سچ سچ بتائیں رات 10بجے ڈی پی او کو کیوں معطل کرنا پڑا؟ سچ بتائیں گے تو معاف کر دوں گا۔وزیر اعلی کو عدالت میں ندامت کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے معافی مانگ لی۔چیف جسٹس نے آئی جی کلیم امام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ احسن جمیل کس قانون کے تحت گارڈین بن گئے؟ مجھے گارڈین کے قانون کی وضاحت کریں۔سابق آئی جی پنجاب کلیم امام نےخودکوعدالت کےرحم وکرم پرچھوڑتےہوئےغیرمشروط معافی مانگ لی۔ جب کہ عدالت نے پاکپتن کیس کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے ڈی آئی جی خالد داد لک کو 15روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس نے وزیر اعلی پنجاب کو آئندہ احتیاط کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے ڈی پی او پاکتپن تبادلہ کیس میں احسن جمیل گجر بھی سپریم کورٹ پہنچے تھے۔صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی وجہ سے وزیر اعلی پنجاب پھنس گئے ہیں؟۔تو احسن جمیل گجر نے جواب دیا کہ میری وجہ سے کوئی مصیبت میں نہیں پھنس رہا۔میں نہ تو ایم پی اے ہوں اور نہ ہی ایم این اے ہوں۔میں تو سائل ہوں درخواست لے کر گیا تھا۔ اور جب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے احسن جمیل گجر کا تعارف اپنا بھائی کہہ کر کروایا تھا ؟تو وزیر اعلی نے جواب دیا کہ میرے توسب بھائی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.