باغیوں نے یمن کے الدريهمي ضلع میں گاؤں کی مسجد کو اپنی کمین گاہ میں تبدیل کردیا
عمر جمشید
منگل 18 ستمبر 2018
21:32
(جاری ہے)
باغیوں نے یمن کے الدريهمي ضلع میں ایک گاؤں کی مسجد کو اپنی کمین گاہ میں تبدیل کردیا ہے، جہاں سے عسکری کارروائیاں کی جارہی ہیں.
ملیشیا نے مسجد کے امام کے کمرے کو جلا دیا اورمسجد کی چھت اور میناروں پر ماہر نشانہ باز بیھٹا دیئے ہیں انہوں نے الجريبة نامی گاؤں کے باشندوں کو زبردستی نکال دیاہے.
یمن میں جائز حکومت کے خلاف اپنی بغاوت کے بعد سے، حوثی ملیشیا نے سینکڑوں مساجد اور قرآن کی تعلیم سیکھانے کے مراکزکو نشانہ بنایا ہے، کچھ پر گولہ باری کی اور دوسروں کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کر دیا ہے.
دیگر واقعات میں حوثیوں نے پہلے مساجد میں لوٹ مار کی اور بعد میں انہیں دھماکہ سے اڑا دیا، جو مقدس مقامات کے تحفظ کے بارے میں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، مذہبی مقامات کے احترام وتقدس کے خلاف یہ سنگین کارروائیاں عوامی جذبات کو مکمل نظر انداز کرتے ہوئے کی گئی ہیں اور یہ باغیوں کے زیر تسلط علاقوں میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوششوں کا حصہ ہے.
الجريبة گاؤں کے ایک رہائشی عبد اللہ حسن علی نے یہ واقعہ بیان کرتے ہوئے امارات نیوز ایجنسی (وام) کو بتایا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے دیہات کے مکانات اور فصلوں پر حملہ کیا اور رہائشیوں کو جبری بے دخل کر دیا.
انہوں نے مزید کہا کہ باغی عرب اتحادی افواج کے گاؤں پہنچنے کی خبروں سے خوف زدہ تھے.
عرب اتحاد میں شامل متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ایک رکن نے کہا کہ حوثی ملیشیا نے مسجد کے داخلی دروازے اور گاؤں کی سڑکوں پر باردوری سرنگیں بچھا رکھی تھیں، جن میں اکثر کو ناکارہ بنایا جاچکا ہے. (وام)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکا نے ایرانی تجاویز کے جواب میں کوئی ٹھوس رعایت نہیں دی: ایرانی میڈیا
-
ایک لاکھ سے زائد پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
-
اسرائیل کی اشتعال انگیزیوں کو روکے بغیر خطے میں حقیقی امن قائم نہیں ہوسکتا، ترک صدر
-
یہ طوفان سے پہلے کی خاموش ہے،ٹرمپ کی ایران کا نام لیے بغیر دھمکی
-
پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود اکیلا ہو رہا ہے : را کے سابق سربراہ کا اعتراف
-
ہیکرز کی امریکا کی مختلف ریاستوں میں فیول اسٹوریج ٹینکوں کی ریڈنگ کیساتھ چھیڑچھاڑ
-
ناسا اور سپیس ایکس کا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے نیا مشن روانہ
-
مہاراشتر : ہند وتواغندوں کا مندر میں داخل ہونے پر خاتون پر وحشیانہ تشدد ، برہنہ پریڈ کرائی
-
ٹرمپ کے دورے کے بعد چین نے ایران سے تعلقات میں احتیاط شروع کر دی ہے، امریکی مندوب
-
پاکستان بزنس کونسل دبئی کا AI پر خصوصی سیشن، نوجوان کاروباری افراد کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونے کی ترغیب
-
ابوظہبی میں معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کی پروقار تقریب، پاک افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین
-
پاکستان بزنس کونسل شارجہ اور پاکستان برطانیہ بزنس کونسل کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط، کاروباری تعاون کے نئے دور کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.