مہاراشتر : ہند وتواغندوں کا مندر میں داخل ہونے پر خاتون پر وحشیانہ تشدد ، برہنہ پریڈ کرائی

ہفتہ 16 مئی 2026 22:37

مہاراشتر : ہند وتواغندوں کا مندر میں داخل ہونے پر خاتون پر وحشیانہ تشدد ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2026ء) بی جے پی کی حکومت والی بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ہندو توا غنڈوں نے مندر میں داخل ہونے پر ایک خاتون کی نیم برہنہ حالت میں پریڈ کرائی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ریاست کے شہرتھانے کے وٹھل واڑی علاقے پیش آیا ہے ۔ غنڈوں نے خاتوں کو بہیمانہ تشدد کانشانہ بنایا ، اسکے بال کاٹے اور جوتوں کے ہار پہنائے۔واقعے کی سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں ہندو غنڈوں کوخاتون کو نیم برہنہ حالت میں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔