اسرائیل کی اشتعال انگیزیوں کو روکے بغیر خطے میں حقیقی امن قائم نہیں ہوسکتا، ترک صدر

ْ بحران کی بنیادی وجوہات میں سے ایک اسرائیل کی نہ ختم ہونے والی اشتعال انگیزیاں ہیں،گفتگو

اتوار 17 مئی 2026 12:30

اسرائیل کی اشتعال انگیزیوں کو روکے بغیر خطے میں حقیقی امن قائم نہیں ..
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2026ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ سب سے پہلے اسرائیل کی اشتعال انگیزیوں کو روکنا ضروری ہے، اس کے بعد ہی حقیقی امن قائم کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ترک میڈیا کے مطابق قازقستان سے واپسی کی پرواز کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ میں ہر موقع پر کہتا ہوں، اس بحران کی بنیادی وجوہات میں سے ایک اسرائیل کی نہ ختم ہونے والی اشتعال انگیزیاں ہیں، اسرائیل چاہتا ہے کہ یہ جنگ پورے خطے میں پھیل جائے اور ہمارے علاقے پر بے یقینی اور خوف کی فضا مزید گہری ہو جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر خطے میں مستقل استحکام مطلوب ہے تو سب کو اپنے قلیل مدتی مفادات ایک طرف رکھنا ہوں گے، خطے کے ممالک کو خطے سے باہر کے عناصر کے مفادات کے بجائے اپنے شہریوں کے حقوق کا دفاع کرنا چاہیے۔