Live Updates

یہ طوفان سے پہلے کی خاموش ہے،ٹرمپ کی ایران کا نام لیے بغیر دھمکی

امریکا کو پھر سے عظیم بنانے کے الفاظ والی ٹوپی پہنے ٹرمپ کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری

اتوار 17 مئی 2026 11:40

یہ طوفان سے پہلے کی خاموش ہے،ٹرمپ کی ایران کا نام لیے بغیر دھمکی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2026ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کا نام لیے بغیر دھمکی آمیز پیغام میں کہا ہے کہ یہ طوفان سے پہلے کی خاموش ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری تصویر میں امریکی صدر ٹرمپ کو بحری جہاز میں دکھایا گیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ایک اور تصویر میں صدر ٹرمپ کو دکھایا گیا ہے جس میں انہوں نے امریکا کو پھر سے عظیم بنانے کے الفاظ کی حامل کیپ پہنی ہوئی ہے۔واضح رہے 2 روز قبل اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی افزودہ یورینیئم کو صرف دفن کرنا کافی نہیں بلکہ امریکا اسے اپنے قبضے میں لے گا۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات