باغیوں نے یمن کے الدريهمي ضلع میں گاؤں کی مسجد کو اپنی کمین گاہ میں تبدیل کردیا
عمر جمشید بدھ 19 ستمبر 2018 11:33
(جاری ہے)
باغیوں نے یمن کے الدريهمي ضلع میں ایک گاؤں کی مسجد کو اپنی کمین گاہ میں تبدیل کردیا ہے، جہاں سے عسکری کارروائیاں کی جارہی ہیں. ملیشیا نے مسجد کے امام کے کمرے کو جلا دیا اورمسجد کی چھت اور میناروں پر ماہر نشانہ باز بیھٹا دیئے ہیں انہوں نے الجريبة نامی گاؤں کے باشندوں کو زبردستی نکال دیاہے. یمن میں جائز حکومت کے خلاف اپنی بغاوت کے بعد سے، حوثی ملیشیا نے سینکڑوں مساجد اور قرآن کی تعلیم سیکھانے کے مراکزکو نشانہ بنایا ہے، کچھ پر گولہ باری کی اور دوسروں کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کر دیا ہے. دیگر واقعات میں حوثیوں نے پہلے مساجد میں لوٹ مار کی اور بعد میں انہیں دھماکہ سے اڑا دیا، جو مقدس مقامات کے تحفظ کے بارے میں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، مذہبی مقامات کے احترام وتقدس کے خلاف یہ سنگین کارروائیاں عوامی جذبات کو مکمل نظر انداز کرتے ہوئے کی گئی ہیں اور یہ باغیوں کے زیر تسلط علاقوں میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوششوں کا حصہ ہے. الجريبة گاؤں کے ایک رہائشی عبد اللہ حسن علی نے یہ واقعہ بیان کرتے ہوئے امارات نیوز ایجنسی (وام) کو بتایا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے دیہات کے مکانات اور فصلوں پر حملہ کیا اور رہائشیوں کو جبری بے دخل کر دیا. انہوں نے مزید کہا کہ باغی عرب اتحادی افواج کے گاؤں پہنچنے کی خبروں سے خوف زدہ تھے. عرب اتحاد میں شامل متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ایک رکن نے کہا کہ حوثی ملیشیا نے مسجد کے داخلی دروازے اور گاؤں کی سڑکوں پر باردوری سرنگیں بچھا رکھی تھیں، جن میں اکثر کو ناکارہ بنایا جاچکا ہے. (وام)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.