پنجاب حکومت کی جانب سے نیابلدیاتی نظام لانے کیخلاف اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع

بدھ 19 ستمبر 2018 16:22

پنجاب حکومت کی جانب سے نیابلدیاتی نظام لانے کیخلاف اسمبلی سیکرٹریٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے نیابلدیاتی نظام لانے کیخلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے موجودہ بلدیاتی نظام کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔موجودہ حکومت ڈکٹیٹر مشرف کا بلدیاتی نظام بحال کرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

جوکہ جمہوری روایات کے منافی ہے۔جمہوری حکومت کو جمہوری طریقوں کے مطابق کام کرنا چاہیے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے پہلی بار بلدیاتی اداروں کو فعال کیا۔بلدیاتی نمائندوں کوبا اختیار بنایا۔موجودہ بلدیاتی نظام کو اپنی جمہوری مدت نومبر 2019تک پوری کرنے دی جائے۔موجودہ بلدیاتی نظام میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کی جائے۔آئندہ انتخابات بھی اسی نظام کے تحت کرائے جائیں ۔اگر بلدیاتی نظام تبدیل کیا تو احتجاج کرینگے اور عدالت میں چیلنج بھی کرینگے۔