Live Updates

آل پاکستان کمر شل ایکسپورٹرزکامہاجرین کو پاکستانی شہریت دینے کے بیان پر شدید تشویش کا اظہا ر

صوبہ کے عوام عمران خان کے بتائے ہوئے طریقہ کے مطابق یوٹیلٹی بلزاور ٹیکس کی ادائیگی سے با ئیکا ٹ کردیںگے

بدھ 19 ستمبر 2018 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) آل پاکستان کمر شل ایکسپورٹرز کے چیئر مین عبدالجلیل اور پشاور چیمبر سما ل ٹریڈرز اینڈ سما ل انڈسٹریز کے سینئر وا ئس پریذ یڈنٹ حا جی معمور خا ن نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مہاجرین کو پاکستانی شہریت دینے کے بیان پر شدید تشویش کا اظہا ر کر تے ہو ئے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ اپنے بیا ن کو فی الفور واپس لے بصورت ِ دیگر اس صوبہ کے عوام عمران خان کے بتائے ہوئے طریقہ کے مطابق یوٹیلٹی بلزاور ٹیکس کی ادائیگی سے با ئیکا ٹ کردیںگے اُنہوں نے کہا کہ بنگالی اور افغانی کو شہریت دینے سے پاکستان میں پہلے سے خراب کاروبار مزید متاثر ہونگے جبکہ افغانیوںنے نہ صرف تمام چھوٹے بڑے کاروبار پر قبضہ جمایا ہوا ہے بلکہ موجودہ انفراسٹرکچر پر بھی بوجھ ہے۔

(جاری ہے)

اور سب وسائل کے بے دردانہ استعمال کے باوجود کوئی ٹیکس وغیرہ نہیں دیتے جبکہ منافع بھی اپنے ملک بھیجتے ہیں۔جس سے ملک کو دہرے نقصان کا سامنا ہے۔ ٹیکس نیٹ سے باہر ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مقامی کاروباری افراد کو بے روزگاری کے عذاب سے دو چار کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات