Live Updates

امریکہ کا عمران خان پر اعتماد کا اظہار

امریکا نے پاکستان کے سیکیورٹی فنڈز کی بحالی پرغور کرنا شروع کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 20 ستمبر 2018 12:48

امریکہ کا عمران خان پر اعتماد کا اظہار
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2018ء) امریکہ نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ امریکا نے پاکستان کے سیکیورٹی فنڈز کی بحالی پرغور کرنا شروع کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں روکی گئی امداد کی بحالی پرغور شروع کردیا۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کی خواہاں ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں روکی گئی امداد کی بحالی پرغور شروع کردیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق عمران خان کے اقتدارسنبھالنے سے تعلقات میں بہتری کا نیا دورکھلا ہے، پاک امریکا تعلقات میں عمران خان کلیدی اہمیت کے حامل ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے امریکا نے پاکستان پر دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے میں ناکام رہا جس کے پیش نظر 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق امداد کی منسوخی کا فیصلہ امریکی وزیر دفاع جنرل جیمز میٹس نے کیا جب کہ پاکستان کی 2 کمپنیوں پر بھی پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کے لیے اسلام آباد پر دباؤ ڈالتے رہیں گے۔ امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیونے کہا ہے کہ پاکستان نے اب تک دہشت گرد گروہوں کے خلاف اتنی کارروائی نہیں کی کہ اس کی منسوخ شدہ امریکی امداد بحال کی جاسکے۔

گزشتہ ہفتے امریکی محکمہ دفاع کی جانب سےپاکستان کی امداد منسوخ کرنا کوئی اچانک قدم نہیں تھا اور نہ ہی یہ پاکستانیوں کے لیے کوئی نئی خبر تھی۔ پاکستانیوں کو پتا ہے کہ یہ رقم کیوں روکی گئی ہے کیوں کہ ہمیں انہوں نے وہ کارکردگی نہیں دکھائی جس کی ہمیں ان سے توقع تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات