نواز شریف اورمریم کی جاتی امراء میں مدفون خاندان کے افراد کی قبروں پر حاضری ،فاتحہ خوانی کی
لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کو جاتی امراء آنے سے روکدیا گیا ،عبد القادر بلوچ ،رانا اقبال اور دیگر ملاقات کئے بغیر واپس روانہ جاتی امراء کے باہر جمع کارکن نواز شریف سے ملاقات کیلئے بضد رہے،پارٹی قائد(کل )سے باضابطہ ملاقاتیں کرینگے نواز شریف رہنمائوں سے ملاقات کے دوران ضمنی انتخابات خصوصاً این اے 124،131کے حوالے سے تبادلہ خیال ،ذمہ داریاں سونپیں گے
جمعرات 20 ستمبر 2018 15:00
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق آج نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد قرآن خوانی اور محفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد شریک ہوں گے۔
دوسری جانب لیگی قیادت کی جانب سے رہنمائوں اور کارکنوں کو جاتی امراء آنے سے روکتے ہوئے آگاہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کچھ وقت اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ گزارنا چاہتے ہیں ۔ نواز شریف کل (ہفتہ )سے باضابطہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔گزشتہ روز بھی پارٹی کے مرکزی رہنما عبد القادر بلوچ ، سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال اور دیگر پارٹی رہنما نواز شریف سے ملاقات کے لئے جاتی امراء آئے تاہم انہیں قیادت کے فیصلے کے نتیجے میں بغیر ملاقات واپس روانہ ہونا پڑا ۔لاہور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کارکنان بھی محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کے لئے جاتی امراء پہنچے تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں اندر جانے سے روک دیا ۔ مگر کارکن اندر جانے کیلئے بضد رہے اور پرجوش انداز میں نواز شریف کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر کارکن کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد واپس گھروں کو روانہ ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کل ( ہفتہ ) کے روز رہنمائوں سے ملاقات کے دوران 14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات خصوصاً لاہور کے حلقہ این اے 124اور 131کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے اور انتخابی مہم کیلئے ذمہ داریاں بھی سونپیں گے ۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.