Live Updates

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کے دوران بھرپور میزبانی پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے اظہار تشکر

جمعرات 20 ستمبر 2018 16:38

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کے دوران بھرپور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کے دوران بھرپور میزبانی پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جو دورہ کے دوران وزیر اعظم کے ہمراہ تھے نے وطن واپسی کے بعد جمعرات کو اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹ پر پیغام میں اپنی نیک تمنائوںکا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ نے خاص طور پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کاشکریہ ادا کیا جنہوں نے وفد کو کعبة اللہ اور روضہ رسولؐ میں داخل ہونے کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کہاکہ " میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیں عزت دی اور خانہ کعبہ اور روضہ رسولؐ میں داخل ہونے اور باب توبہ پر نوافل ادا کرنے کا خصوصی موقع فراہم کیا" ۔

(جاری ہے)

شاہ محمودقریشی نے کہاکہ وہ رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سعودی اپنے ہم منصب سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے تعلقات کی مضبوط بنیادیں دہائیوں پر محیط باہمی مفاہمت، حمایت اور تعاون پر قائم ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنے حالیہ مذاکرات کو مزید آگے بڑھانے کا خواہش مند ہوں۔

وزیر خارجہ نے ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النیہان کی روایتی میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور کہاکہ پاکستانیوں کے دلوں میں متحدہ عرب امارات کا خصوصی مقام ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہاکہ نہ صرف متحدہ عرب امارات ہمارا اہم تجارتی اور سرمایہ کاری کا شراکت دار ہے بلکہ پاکستان کے عوام کے دلوں میں متحدہ عرب امارات کے لئے خصوصی محبت ہے اور متحدہ عرب امارات پاکستان کرکٹ کا دوسراگھر ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات