Live Updates

عمران خان نے کہاہے مجھ سے معافی مانگی جائے بجائے اسکے کہ میں معافی مانگوں،بیرسٹرگوہر

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے میں کسی سے معافی نہیں مانگو گا، ہم نے 9 مئی کی مذمت کی ہے۔ تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کی جائے،میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 13 مئی 2024 15:30

عمران خان نے کہاہے مجھ سے معافی مانگی جائے بجائے اسکے کہ میں معافی مانگوں،بیرسٹرگوہر
راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مئی 2024) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءبیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہاہے مجھ سے معافی مانگی جائے بجائے اسکے کہ میں معافی مانگوں،میں کسی سے معافی نہیں مانگوں گا،ملک میں آئین و قانون ہونا چاہیے، طاقت کا نشہ انسان کو گمراہ کرتا ہے ،اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہم نے 9 مئی کی مذمت کی ہے۔

تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کی جائے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے رول آف لاءہوگا تو استحکام آئے گا، ملک میں سیاسی استحکام ہو گا تو ملک ترقی کرے گا، ایک مخصوص سیاسی جماعت کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاتی، عدلیہ کا احترام ہے اور اعتماد ہے۔پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مظاہرین کے ساتھ ہے، ایک سیاسی جماعت کیخلاف طاقت استعمال ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے ایشو پر بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا ہے، اور کہا کہ تشدد کے بجائے تحمل سے کام لیا جانا چاہیے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہماری حکومت بھی سازش کرکے گرائی گئی تھی۔

گفتگو کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات سے متعلق فی الحال نہ کوئی پیش رفت ہوئی ہے اورنہ کسی نے کوئی پیغام بھیجاہے۔ عارف علوی کو خصوصی ذمے داری دی گئی ہے۔ عارف علوی کو کہا گیا ہے وہ آگے بڑھنے کیلئے ماحول بہتر کرنے کی کوشش کریں۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ طاقت کا سرچشمہ طاقت ور حلقے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری عدلیہ سے درخواست ہے کہ عدت کے کیس کی کل سماعت کریں اور اس پرفیصلہ کریں۔ہم سابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کے فارم 47 سے متعلق بیان پر عدالت میں جا رہے ہیںاور اس سلسلے میں عدالت میں پٹیشن دائر کر رہے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات