وزیر اعظم عمران خان کے سعودی عرب اور ابو ظہبی کے پہلے غیر ملکی دورہ پرمتحدہ عرب امارات میں مقیم تارکین وطن پاکستانیوں کا اظہار مسرت ، سمندر پار پاکستانی اپنے نئے وزیر اعظم کو دیکھنے کے لئے بے تاب دکھائی دیئے
وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب اور ابو ظہبی پر خلیج ٹائمز کی رپورٹ اور تاثرات
جمعہ 21 ستمبر 2018 16:00
(جاری ہے)
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کھلے ذہن اور دلیرانہ فیصلے کرنے والا رہنما ہے اور پاکستانی عوام اپنے قائد سے بڑی توقعات وابستہ کئے ہوئے ہیں۔
پاکستانی نژاد سعودی شہری اور متحدہ عرب امارات مین مقیم عمر فاروقی نے پاکستان کے نئے وزیر اعظم سے وابستہ توقعات کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے عمران خان کے دورہ سے خوشی ہوئی اور میں خطہ میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلیوں اور پاکستان کے خلیجی ریاستوں سے پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے ان کے نکتہ نظر کو پسند کرتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک طویل عرصہ سے حقیقی تبدیلی کا خواہشمند تھا اور عمران خان لاکھوں عوام کی نظروں میں ایک سیاسی رہنما ہیں جن سے ملک میں ایک نئے دور کے آغاز کی توقعات وابستہ ہیں اور وہ لاکھوں عوام کی نظر میں ملک میں نمایاں تبدیلی کی امید ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی توقع رکھتے ہیں کہ تینوں ممالک کے تاریخی برادرانہ تعلقات سے نہ صرف ان کی ترقی اور خوشحالی میں مدد ملے گی بلکہ یہ ایک دوسرے کی قوت بنیں گے اور امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔صحافی اور آرٹسٹ آمنہ خیشگی نے اس حوالے سے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے ہمیشہ ہمارے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اپنی محنت کی کمائی ترسیلات زر کی صورت میں وطن بھجوا کر اپنے ملک کی معیشت کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں حال ہی میں ایک پاکستانی ڈرائیور سے ملی ہوں جس نے اپنے طبی علاج کو نظر انداز کر کے علاج پر خرچ ہونے والی رقم بچا کر پاکستان میں ڈیم فنڈ کے لئے بھجوا دی ہے۔انھوں نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ ہمارے نئے وزیر اعظم ہمارے ان خاموش ہیروز کی قربانیوں کاخیال رکھیں گے۔ دبئی میں مقیم ایک پاکستانی اکائونٹنٹ نے توقع ظاہر کی کہ ان کے قائد کے دورہ متحدہ عرب امارات سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ میں ان کے دورہ متحدہ عرب امارات سے بہت پر امید ہوں اور میرے خیال میں دونوں ممالک کو تجارت کے فروغ پر بات چیت کے آغاز کی اشد ضرورت ہے کیونکہ پاکستان مالیاتی بحران کا شکار ہے۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت پاکستان کو اس بحران سے نکالنے میں معاونت کر سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد سے بد عنوانی کے خلاف عدم برداشت کی توقع کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ لوٹی ہوئی دولت ہر قیمت پر وطن واپس لائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.