سی پیک میں سعودی عرب کو شراکت دار بنانے پر چین کو اعتماد میں لیا گیا ہے،, چوہدری فواد حسین

جمعہ 21 ستمبر 2018 19:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سی پیک میں سعودی عرب کو شراکت دار بنانے پر چین کو اعتماد میں لیا گیا ہے، سی پیک میں توسیع چین اور پاکستان کے مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ٹوئٹر پر سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا، اب تاریخ دور ختم ہو گیا ہے۔