کوٹلی، عاشورہ محرم نہایت عقید ت و احترام، مذہبی رواداری کے ساتھ منایا گیا

ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی خود سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرتے رہے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 15:11

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) ضلع کوٹلی میں بھی گزشتہ روز عاشورہ محرم الحرام نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی رواداری کے ساتھ منایا گیا ۔حضرت امام حسینؓ اور ان کے اقرباء ، جانثار ان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع کوٹلی کی مرکزی امام بارگاہوں سے علم تعزیہ اور عزاداروں کے جلوس مقررہ وقت پر اپنے مقررہ راستوںسے ہوتے ہوئے واپس اپنی اپنی امام بارگاہوں میں پہنچے جلوس کے راستوں میں سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے تھے ڈپٹی کمشنر کوٹلی عبدالحمید کیانی اور ایس ایس پی کوٹلی راجہ عرفان سلیم سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے۔

ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ این جی اوز و شہری دفاع کے رضاکاران اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ذاکرین نے حضرت امام حسین علیہ السلام اور اہل بیت کی قربانیوں ، کربلا کے واقعات کا ذکر کیا جلوس کے راستوں میں پانی کی سبلیں بھی لگائی گئی تھیں اور مختلف جہگوں پر تبرکات بھی تقسیم کئے گئے جلوس کے ہمراہ انتظامیہ ، فائر بریگیڈ ، ریسکیو 1122 ، محکمہ صحت ودیگر این جی اوز کے انچارج ، اہلکاران و گاڑیا ں بھی تھیں محکمہ صحت کے اہلکاران زخمی ہونے والوں کو بروقت ابتدائی طبی امدا بھی دیتے رہے محرم الحرام کے دوران ضلع کوٹلی کے اندر مذہبی رواداری کا منظر پیش کیا گیا 10محرم الحرام تعزیہ کے جلوس اور علم ضلع کوٹلی کے دیگر مقامات سے بھی نکالے گئے تعزیہ جلوس اپنے مقررہ ٹائم پر اپنے روائتی راستوں سے ہوتے ہوئے واپس اپنی اپنی امام بارگاہوں میں پہنچے محرم الحرام کے دوران دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے بھی مذہبی رواداری کا کردار ادا کیا جگہ جگہ پانی کی سبلیں لگائی گئیں اور جگہ جگہ تبرکات بھی تقسیم کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :