ہم امن کی بات کرتےہیں، بھارتی آرمی چیف جنگ کی بات کررہے ہیں

دنیا دیکھ رہی ہے کون امن کی اور کون جنگ کی بات کررہا ہے، بھارتی آرمی چیف کو سمجھنا چاہیے کہ وہ بی جے پی کے سربراہ نہیں، بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی نا مناسب ہے، بھارتی آرمی چیف سیاسی جماعت کے آلہ کار نہ بنیں: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:25

ہم امن کی بات کرتےہیں، بھارتی آرمی چیف جنگ کی بات کررہے ہیں
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22ستمبر 2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم امن کی بات کرتےہیں، بھارتی آرمی چیف جنگ کی بات کررہے ہیں، دنیا دیکھ رہی ہے کون امن کی اور کون جنگ کی بات کررہا ہے، بھارتی آرمی چیف کو سمجھنا چاہیے کہ وہ بی جے پی کے سربراہ نہیں، بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی نا مناسب ہے، بھارتی آرمی چیف سیاسی جماعت کے آلہ کار نہ بنیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بھارتی آرمی چیف کی بزدلانہ دھمکیوں پر ردعمل دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امن کی بات کرتےہیں لیکن بھارتی آرمی چیف جنگ کی بات کررہے ہیں۔ دنیا دیکھ رہی ہے کون امن کی اور کون جنگ کی بات کررہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی آرمی چیف کو سمجھنا چاہیے کہ وہ بی جے پی کے سربراہ نہیں ہیں۔

بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی نا مناسب ہے، بھارتی آرمی چیف سیاسی جماعت کے آلہ کار نہ بنیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کوسیاسی آلہ کار کے طور پربیان دینے سے گریز کرنا چاہیے۔ ہم اب بھی امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں جنگ نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی دعوت اور امن کی خواہش کے باوجود بھارت کی جانب سے پاکستان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے پاکستان کو گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان وہی کررہا ہے جو کرتا آیا ہے، پاکستان کو درد محسوس کرانےکا وقت آگیا۔بھارتی جنرل راوت نے مزید اقدامات کرنے کی بڑھک بھی ماردی اور کہا کہ ہم اپنی اگلی کارروائی کی تفصیلات بتا نہیں سکتے، بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائزہوتا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کی ان دھمکیوں پر پاک فوج کے ترجمان جنرل آصف غفور کی جانب سے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم جنگ کیلئے تیار ہیں۔