نواز شریف سے کسی قسم کی لڑائی نہیں ہے، وہ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں تو لڑائی ختم ہو جائے گی‘فوادچودھری
جب بھی(ن)لیگ سے ریکارڈ مانگا جاتا توآگ لگ جاتی تھی، جے آئی ٹی کے بعد سارے ریکارڈ کھلیں گے، مجھے نہیں لگتا یہ لوگ زیادہ دیر باہر رہ سکیں گے بھارت اندرونی سکینڈل میں پھنسا ہوا ہے، نواز شریف پاناما اور نریندرمودی رافیل سکینڈل میں پھنس گئے ہیں، اس لیے انڈیا اپنا بوجھ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے‘وفاقی وزیر اطلاعات کی میڈیاسے گفتگو
اتوار 23 ستمبر 2018 18:50
(جاری ہے)
خیبر پختونخوا میں ویلج کونسل کا تجربہ کیا گیا جو کامیاب رہا تھا۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، وہ اپنے ذاتی مستقبل کے لیے دعا کریں۔
ہماری ان کے ساتھ کسی قسم کی ذاتی لڑائی نہیں، وہ قوم کا پیسہ واپس کر دیں، لڑائی ختم ہو جائے گی۔نواز شریف کے اگلے کیس کا بھی فیصلہ جلد آنے والاہے۔اجلاس میں سرکاری ریکارڈ کے جلنے کے واقعات پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کے فیصلے کے بارے میں بتاتے انہوں نے کہا کہ جب بھی(ن)لیگ سے ریکارڈ مانگا جاتا آگ لگ جاتی تھی، جے آئی ٹی کے بعد سارے ریکارڈ کھلیں گے، مجھے نہیں لگتا یہ لوگ زیادہ دیر باہر رہ سکیں گے۔انہوںنے کہاکہ سابق وزیرِاعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور پر 300 ارب روپے خرچ کیے لیکن اس کے باوجود اس شہر کی حالت سب کے سامنے ہے۔ میٹرو بسوں کو چلانے کے لیے 8 ارب روپے حکومت کو دینا پڑتے ہیں۔بھارتی آرمی چیف کے مضحکہ خیز بیانات کے بعد پیدا ہونے والے حالیہ پاک بھارت تنا پر بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ بھارت اندرونی سکینڈل میں پھنسا ہوا ہے، نواز شریف پاناما اور نریندرمودی رافیل سکینڈل میں پھنس گئے ہیں، اس لیے انڈیا اپنا بوجھ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی لیکن وہ کسی خوش فہمی میں نہ رہے، جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ ستر سال سے پاکستان اوربھارت لڑ رہے ہیں، دونوں ملک ایٹمی قوت ہیں، جنگ ہو گی تو پھر جو بچے جائے گا وہ بات کر لے گا۔مزید اہم خبریں
-
9 مئی پرآزاد کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں ، ملوث عناصرکوسزا دی جائے‘عارف علوی
-
پاکستان سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات کے دورے کی ہر ممکن سہولت فراہم کرتا رہے گا، سفیر مسعود خان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
پاکستان بار کونسل نے پولیس تشدد اورسیشن عدالتوں کی منتقلی کیخلاف ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب کی نئی انکوائری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا
-
وزیراعظم کی ہدایت پر پاسکو(کل )سے گندم خریداری کا آغاز کرے گا
-
شادی سے پہلے تھیلیسیمیاء کے تشخیصی ٹیسٹ کو لازمی قرار دینا ہوگا‘ خواجہ سلمان رفیق
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات، ازبکستان۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک، افسوسناک اور شرمناک دن ہے‘عظمیٰ بخاری
-
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں کے 76 ارکان کی رکنیت آج معطل ہونے کا امکان
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ترکمانستانی سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
-
وزیراعلیٰ نے پولیس کو وکلاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.