تحریک انصاف کو ٹف ٹائیم دینے کے لئے مسلم لیگ ن متحرک ہوگئی

پارلیمنٹ کے اندر اور ضمنی انتخابات میں ن لیگ کا ساتھ دینے کے لئے نواز شریف نے آصف زرداری سے مدد مانگ لی،زرائع

اتوار 23 ستمبر 2018 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کے لئے مسلم لیگ ن متحرک ہوگئی ہے۔ پارلیمنٹ کے اندر اور ضمنی انتخابات میں ن لیگ کا ساتھ دینے کے لئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے مدد مانگ لی ہے۔ذرائع کے مطابق راجہ ظفرالحق کی قیادت میں ن لیگ کے وفد نے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئرحسین بخاری سے اہم ملاقات کر کے میاں نواز شریف کا پیغام پہنچایا۔

ملاقات میں پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا کردار اور ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق راجہ ظفرالحق نے مشترکہ امیدوار لانے کے لئے پیپلز پارٹی کو درخواست کی ہے۔ راجہ ظفرالحق کاکہنا تھا کہنمتحدہ اپوزیشن کے تحت ہی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موثر انداز میں آواز بلند کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیاں رابطے مزید بڑہیں گے انہوں نے کہا کہ ملاقات سے متعلقنمیاں نواز شریف کو بھی بریفنگ دوں گا۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کا کہنا تھا کہنپیپلزپارٹی کی جمہوریت کی مضبوطی اور تسلسل کے لیے کردار تاریخی ہے۔بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی پی پارلیمنٹ میں مدبرانہ کردار ادا کر رہی ہے،نیئرحسین بخاری نے کہا کہنپارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن اور ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار کھڑے کرنے سے متعلق ن لیگ کا موقف پارٹی قیادت کے سامنے رکھا جائیگا،نپارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد ن لیگ کو حتمی فیصلے سے متعلق آگاہ کیا جائیگا۔طارق ورک