حویلی ،ْ خالی آسامیوں پر تقرریوں کیلئے منعقدہ ٹیسٹ انٹرویو دو اکتوبر کو حویلی کہوٹہ میں لئے جائینگے

پیر 24 ستمبر 2018 17:16

حویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرحویلی کی طر ف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق دفتر ڈی ایچ او حویلی کہوٹہ میں مشتہر شدہ خالی آسامیوں پر تقرریوں کے لیے منعقدہ ٹیسٹ انٹرویوجو قبل ازیں20جون 2018اور 09 تا 10ستمبر 2018منسوخ کیے گے تھے ،ان مشتہر شدہ آسامیوں پر تقرریوں کے لیے ٹیسٹ انٹرویو اشتہار کے سیریل نمبر 1,2,3پر درج ٹیکنیکل آسامیوں پر ٹیسٹ /انٹرویو مورخہ 01-10-2018، اشتہار کے سیریل نمبر 4تا7پر درج درجہ چہارم کی آسامیوں پر انٹرویو مورخہ 02-10-2018کو ڈی ایچ او آفس حویلی کہوٹہ میں بذریعہ محکمانہ سلیکشن کمیٹی باوقت 09 بجے دن لیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان آسامیوں پر صرف وہ امیدوار ٹیسٹ انٹرویو میں شمولیت اختیار کر سکیں گے جنہوں نے اشتہار کے مطابق درخواستیں جمع کروارکھی ہیں۔