بیگم کلثوم نوازکی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پورا نہیں ہوگا، حاجی نیاز محمد دمڑ

پیر 24 ستمبر 2018 17:46

سنجاوی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) بیگم کلثوم نواز ایک دلیر اور جمہوریت پسند خاتون تھی انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پورا نہیں ہوگا ۔سنجاوی کے قبائلی و سیاسی رہنماء حاجی نیاز محمد دُمڑ نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پاکستانی قوم کیلئے ایک بڑا صدمہ ہے ۔مرحومہ نے ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے ہمیشہ قربانی دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشرف کے دور امریت میں مرحومہ نے ایک فوجی امیر کے ظلم کیخلاف اور پاکستانی خواتین کی حقوق کیلئے بھر پور جدوجہد کی ۔انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی وفات سے پاکستانی قوم ایک دلیر اور اعظیم خاتون سے محروم ہو گئی ہے ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دیں اور شریف خانداد کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دیں۔

متعلقہ عنوان :