Live Updates

،پاکستان میں آئینی حکومت کیلئے جدوجہد کرنی ہے،ووٹ کے ذریعے آنے والی تبدیلی کو روکا نہیں جا سکتا‘خواجہ سعد رفیق

عمران خان تمہارے پاس جب کارکن موجود ہیں تو لوٹوں کو ٹکٹ کیوں دیتے ہو،لوٹا تو مجھ سے بھی پرانا ہے، نیا پاکستان لوٹوں نے بنانا ہے

پیر 24 ستمبر 2018 23:51

،پاکستان میں آئینی حکومت کیلئے جدوجہد کرنی ہے،ووٹ کے ذریعے آنے والی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان تمہارے پاس جب کارکن موجود ہیں تو لوٹوں کو ٹکٹ کیوں دیتے ہو،لوٹا تو مجھ سے بھی پرانا ہے، نیا پاکستان لوٹوں نے بنانا ہے کیا یہ لوٹے غریب عوام سے نفرت کرتے ہیں، عوامی نمائندے کیسے ہو سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ سیاست امرا کا شغل اور ہمارا جینا مرنا ہے،پہلی دھاندلی ہم نے برداشت کرلی، دوسری نہیں کریں گے۔

90 شاہراہ میں بیٹھ کر ضمنی انتخابات کو کنٹرول کیا جا رہا ہے۔نیا پاکستان بنتے ہی آٹا، گیس اور تیل مہنگا ہوگیا،18 کروڑ کی گاڑیاں 8 کروڑ کا اشتہار دے کر فروخت کیں،پاکستان میں آئینی حکومت کیلئے جدوجہد کرنی ہے،ووٹ کے ذریعے آنے والی تبدیلی کو روکا نہیں جا سکتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات