Live Updates

حکومت کی سادگی مہم پھیکی پڑ گئی

حکومت کی سادگی مہم کا اطلاق ارکان پارلیمنٹ پر نہیں ہو گا، مراعات کی مد میں ارکان پارلیمنٹ کو ایک ارب کے سفری واؤچرز جاری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 25 ستمبر 2018 12:30

حکومت کی سادگی مہم پھیکی پڑ گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 ستمبر 2018ء) حکومت کی سادگی مہم پھیکی پڑ گئی۔ حکومت کی سادگی مہم کا اطلاق ارکان پارلیمنٹ پر نہیں ہو گا، مراعات کی مد میں ارکان پارلیمنٹ کو ایک ارب کے سفری واؤچرز جاری کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد کفایت شعاری پالیسی اور سادگی مہم کا اعلان کیا تھا۔عمران خان نے کہا تھا کہ میں خود بھی سادگی اختیار کروں گا اور اپنی کابینہ کو بھی سادگی اختیار کرنے کی ہدایت کروں گا تا ہم سادگی مہم کا اطلاق ارکان پارلیمنٹ پر نہیں ہو گا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی سادگی اور کفایت شعاری کی مہم کا اطلاق ارکان پارلیمنٹ پر نہیں ہوگا اور اُن کااستحقاق اور مراعات ماضی کی طرح برقرار رہیں گی۔

(جاری ہے)

جس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کومراعات کی مد میں ایک ارب مالیت کے سفری واؤچرز جا ری کردیئے ہیں۔ مجموعی طور پر 304 ارکان قومی اسمبلی اور100 سینیٹرز کو اندرون ملک مفت سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کو سالانہ بزنس کلاس کے 20 ریٹرن ٹکٹ جا ری کیے جائیں گے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے قومی ایئرلائن کو رقوم جا ری کردی گئی ہیں جب کہ پی آئی اے نے سفری واؤچرز کی مد میں ٹکٹس کا اجرا بھی شروع کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جن ارکان کو سفری سہولیات فراہم کردی گئی ہیں ان میں شہباز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو، خورشید شاہ، سرداراخترمینگل، ایازصادق، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف، علی امین گنڈا پور، سید نوید قمر، عامر لیاقت، محمد عامرڈوگر، راجہ ریاض، فرخ حبیب، ریاض فتیانہ، صداقت عباسی، نورعالم خان، زرتاج گل اور شازیہ مری شامل ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات