بھارت نے کسی بھی وقت پاکستان کیخلاف جنگ چھیڑنے کا اعلان کردیا

حالات تیزی سے جنگ کی جانب جا رہے ہیں، جنگ اعلان کرکے نہیں بلکہ اچانک چھیڑ دی جاتی ہے: بھارتی آرمی چیف کی ایک گیدڑ بھبکی

muhammad ali محمد علی منگل 25 ستمبر 2018 22:01

بھارت نے کسی بھی وقت پاکستان کیخلاف جنگ چھیڑنے کا اعلان کردیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2018ء) بھارت نے کسی بھی وقت پاکستان کیخلاف جنگ چھیڑنے کا اعلان کردیا، حالات تیزی سے جنگ کی جانب جا رہے ہیں، جنگ اعلان کرکے نہیں بلکہ اچانک چھیڑ دی جاتی ہے: بھارتی آرمی چیف کی ایک گیدڑ بھبکی۔ تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت مکمل طور پر پاگل ہوگیا ہے۔ کبھی پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کرنے اور کبھی بدلہ لینے کی گیدڑ بھبکیاں دینے والے بھارتی آرمی چیف نے اب ایک اور دھمکی دے ڈالی ہے۔

بھارت نے کسی بھی وقت پاکستان کیخلاف جنگ چھیڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ حالات تیزی سے جنگ کی جانب جا رہے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ جنگ اعلان کرکے نہیں بلکہ اچانک چھیڑ دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستان کی افواج پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ وہ بھارت کے کسی بھی قسم کے حملے کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

پاک فوج کے ترجمان جنرل آصف غفور نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور جنگ کیلئے تیار ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ رافیل جیٹ طیارہ معاہدہ بھارتی وزیراعظم مودی کے لئے ’’پاناما‘‘ بن گیا۔ انڈیا ٹوڈے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی کرپشن کے خلاف تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم سوچتے ہیں کہ ’’رافیل‘‘ بھارتی وزیراعظم مودی کے لئے ’’پاناما‘‘بن گیا ہے جس طرح مودی کے دوست نواز شریف کو پاناما کیس میں باہر نکالا گیا، میرا خیال ہے یہی کچھ بھارت میں ہونے جا رہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مودی رافیل ڈیل میں سخت مشکل سے دوچار ہیں اور وہ بھارتی عوام کی توجہ اس ڈیل سے ہٹانا اوربیرونی معاملات کی طرف موڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی جنگ خود لڑو، اگر بی جے پی اور وزیراعظم مودی اپنی جنگ بھارت کے اندر لڑتے ہیں تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ پاکستان کا نام لے کر عوام کی توجہ اس ڈیل سے ہٹانا چاہتے ہیں جو ایک مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بلا جھجک کہوں گا کہ مودی کو عوام سے زیادہ سیاست عزیز ہے۔