بالاکوٹ اور وادی کاغان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم انتہائی خوشگوار

بدھ 26 ستمبر 2018 14:45

بالاکوٹ اور وادی کاغان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) بالاکوٹ اور وادی کاغان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا۔

(جاری ہے)

طویل عرصہ تک بارش نہ ہونے سے گردوغبار کے باعث علاقہ کے لوگ مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے تھے تاہم بارش اور ژالہ باری کے بعد نہ صرف گردوغبار کا خاتمہ ہوا بلکہ موسم میں بھی نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ اہلیان علاقہ نے بھی بارشوں کے سلسلہ پر سکون اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ بارش کا سلسلہ گذشتہ روز سہ پہر کے وقت شروع ہوا جو وقفہ وقفہ سے بدھ کے روز بھی جاری رہا۔ گذشتہ روز شروع ہونے والی بارش کے فصلوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :