ایل این جی ٹرمینل معاہدے کو پارلیمنٹ میں زیر بحث نہ لایا جائے ،قطر کا حکومت پاکستان سے مطالبہ
معاہدے کو چھیڑنے یا دوبارہ زیر بحث لانے کی صورت میں نہ صرف معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی بند بلکہ مستقبل میں دونوں ممالک کے مابین کسی قسم کا کاروباری رشتہ بھی قائم نہیں رہے گا،قطری وفدکا موقف
جمعہ 5 اکتوبر 2018 23:43
(جاری ہے)
قطری حکومت ایل این جی معاہدے پر پاکستانی حکومت سے بلاچون وچراں عملدرآمد چاہتی ہے۔
پاکستان کے دورہ پر آنے والے قطری وفد نے حکومت کی طرف سے تعاون کی صورت میں سی پیک سمیت میگا پراجیکٹس میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ قطر نے پاکستان میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کا عندیہ بھی ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2013ء میں سابق وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر سے ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ طے کیا تھاجس میں پیپرا قوانین کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک نجی کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیاتھا۔ETPLنامی اس کمپنی کو ملکی اداروں سوئی نادرن گیس کمپنی لمیٹڈ (SSGCL))اور سوئی نادرن گیس پائپ لائن (SNGPL)کو نظراندازکرکے 15سال کیلئیدیدیا گیا۔ اس میگا کرپشن میں شاہد خاقان عباسی کے علاوہ سابق سیکرٹری پٹرولیم عابد سعید ، انٹرسٹیٹ گیس سسٹم پرائیویٹ لمیٹڈ (ISGS)کے ایم ڈی مبین صولت ، ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (SSGCL)زبیر احمد صدیقی اور اینگرو پرائیویٹ لمیٹڈٖ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران الحق نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ نیب کراچی ریجن نے انکوائری کرکے رپورٹ جمع کروادی تھی لیکن 2015ء تک اس پر کوئی کام نہیں ہوا ۔ پاکستان تحریک انصاف اس معاملے پر احتجاج کیا لیکن اس وقت کے نیب حکام نے ایک نہ سنی ۔ ایل این جی کرپشن سکینڈل کی فائل بند کردی گئی ۔ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اسکا اعلان کیا تھا کہ وہ ایل این جھی معاہدے کو نہ صرف منظر عام پر لائیں گے بلکہ اس معاہدے پر نظر ثانی بھی کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق قطری حکومت نے اعلٰی سطح پر اپنے تحفظات سے پاکستانی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت معاہدے کو برقرار رکھنے اور زیر بحث نہ لانے کی صورت میں اس قطری پیشکشوں پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.