( کل) اتوار کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 19:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2018ء) محکمہ موسمیات نی( کل) اتوار کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ(رات) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہی گا تاہم کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ہفتہ کوریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کادرجہ حرارت: مِٹھی42 اور چھور میں41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :