میرپور بورڈ آف آزاد کشمیر میں ریڈ فاؤنڈیشن سکول ہٹیاں دوپٹہ کے طالبعلم نے میںسکول میںاول پوزیشن حاصل کر کے سکول کا روشن کر دیا

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 20:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2018ء) میرپور بورڈ آف آزاد کشمیر میں ریڈ فاؤنڈیشن سکول ہٹیاں دوپٹہ کے طالب علم ابراہیم عباس ولد پروفیسر غلام عباس نے سالانہ امتحان میںسکول میںاول پوزیشن حاصل کر کے سکول کا روشن کر دیا۔ایف ایس سی پارٹ 1میں 505میں سی430نمبر لے کر نمایاں رہے۔تمام علاقہ محلہ سیاسی و سماجی شخصیات نے مبارکباد پیش کی۔

ریڈ فاؤنڈیشن سسٹم ایک اچھا ادارہ ہے اور ملک کی ترقی کے ساتھ ساتھ نت نئی تعلیمی نظام اور طالب علم کی اچھی تربیت کرنے میں اہم کر دارادا کررہا ہے۔پرنسپل سکول احتشام افغانی ایک قابل پرنسپل ہیں ۔جس کی وجہ سے آج بچے بورڈ میں اتنی نمایاں کارکردگی پیش کر کے سکول اور والدین کا نام روشن کررہے ہیں ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنماء اعظم تنولی نے کہا کہ ریڈ فاؤنڈیشن سکول کے طالب علموں نے نمایاں کارکردگی حاصل کر کے دل جیت لیئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہی وہ معیار ہے جس کی معاشرہ میں اہم ضرورت ہے کیونکہ اب مستقل انہی بچوں کے سر پر ہے۔پرنسپل سکول احتشام افغانی کو ہم تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کی احسن خدمات کے باعث طالب علموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ریڈ فاؤنڈیشن سکول سسٹم نے اپنی محنت کے بلبوتے پر آزاد کشمیر میں لوہا منوایا ہے۔اس سسٹم نے جدید تعلیمی نظام کو عام کر کے تعلیم حاصل کرنے کی آسان راہ پیش کی۔تعلیمی میدان میں ریڈ فاؤنڈیشن نے ثابت کیا ہے کہ وہ ہر قسم کے جدید تعلیم نظام کو استعمال کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

متعلقہ عنوان :