معرف شیف طاہر چوہدری حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر گئے

طاہر چوہدری کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 7 اکتوبر 2018 13:32

معرف شیف طاہر چوہدری حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر گئے
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-07 اکتوبر 2018ء) :نجی ٹی وی سے وابستہ پاکستان کے معروف شیف طاہر چوہدری کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث 46 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق طاہر چوہدری پاکستان کے معروف شیف تھے جو ایک عرصہ سے نجی ٹی وی کے ساتھ منسلک تھے۔وہ اپنی سادہ اور لذیذ ریسیپیز کے باعث اس شعبے میں دلچسپی رکھنے والوں اور خواتین میں خاصے مقبول تھے۔

تاہم گزشتہ شب طاہر چوہدری کی اچانک طبیعت ناساز ہوئی اور انکو دل کی جانب تکلیف شروع ہو گئی۔

(جاری ہے)

اہل خانہ نے چاہر چوہدری کی طبیعت ناساز دیکھی تو گمان کیا کہ انکو دل کا دورہ پڑا ہے جس کے بعد انکو جلد از جلد اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم پکوان کی دنیا کا یہ منفرد نام اسپتال میں پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے شیف طاہر چوہدری کی موت کی تصدیق کردی ۔اس کی اچانک موت نے ملک بھر میں موجود انکے دیکھنے والوں اور مداحوں کو اداس کردیا۔تاہم انکی نماز جنازہ کے حوالے سے ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔طاہر محمد اقبال کے سوگواروں میں دوبیٹے،زوجہ اور والدین ہیں۔یاد رہے کہ شیف طاہرہم مصالحہ پرچسکا پکانے کا شو ہفتہ اور اتوار کوکرتےتھے۔

متعلقہ عنوان :