رپورٹنگ ویڈیوز سے مشہور ہونیوالی مہرالنساء کے سوشل میڈیا پیجز بی بی سی کا نام استعمال کرنے پر بند

ہمارا تو چھوٹا سا چینل ہے، ہماری اس پر کافی زیادہ محنت اور لاکھوں ویوز ہیں، ہمارا آپ سے کوئی مقابلہ نہیں؛ وائرل رپورٹر کا مؤقف

Sajid Ali ساجد علی اتوار 31 اگست 2025 13:32

رپورٹنگ ویڈیوز سے مشہور ہونیوالی مہرالنساء کے سوشل میڈیا پیجز بی بی ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اگست 2025ء ) حال ہی میں اپنی رپورٹنگ کی ویڈیوز سے مشہور ہونے والی مہرالنساء کے سوشل میڈیا پیجز بی بی سی اردو کا نام استعمال کرنے پر بند کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں اپنی رپورٹنگ کی ویڈیوز وائرل ہونے کے باعث شہرت حاصل کرنے والی ’بی بی سی اردو نیوز پنجاب ٹی وی‘ کی مہرالنساء کے یوٹیوب چینل کے سوشل میڈیا پیجز برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی اردو‘ کا نام استعمال کرنے پر بند ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر یہ وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علم میں آیا ہے کہ بی بی سی اردو نیوز پنجاب ٹی وی نامی ڈیجیٹل میڈیا کمپنی بی بی سی کا نام استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں کام کر رہی ہے، بی بی سی کا اس ادارے یا اس کے رپورٹرز کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور اس ادارے کو اس طرح بی بی سی کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، ہم بی بی سی کے صارفین سے درخواست کرتے ہیں کہ کوئی بھی ایسا مواد جو بی بی سی کا نام استعمال کرکے شائع کیا گیا ہو اس کی موجودگی کی تصدیق پہلے بی بی سی کے مختلف پلیٹ فارمز پر کرلیں۔

(جاری ہے)

❌ Could not extract embed code.
اس حوالے سے مہرالنساء نے بتایا ہے کہ میں ’بی بی سی اردو نیوز پنجاب ٹی وی‘ کے نام سے یو ٹیوب چینل میں کام کرتی ہیں اور اسی پلیٹ فارم سے رپورٹنگ کی ویڈیوز بناتی ہوں لیکن ’بی بی سی اردو‘ نے اپنا نام استعمال کرنے پر ہمارا چینل یو ٹیوب، فیس بک اور ٹک ٹاک پر بند کروا دیا ہے، ہماری بی بی سی برطانیہ والوں سے گزارش ہے ہمارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے خلاف انہوں نے جو سٹرائیکس بھجی ہیں وہ انہیں ختم کردیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارا تو ایک چھوٹا سا چینل ہے جو ہم لاہور میں چلا رہے ہیں، ہماری اس پر کافی زیادہ محنت ہے، ہمارے اس پر لاکھوں کے حساب سے ویوز ہیں اس لیے ہم آپ سے اپیل کرتے ہیں پلیز اس بندش کو ختم کردیں کیوں کہ ہمارا آپ کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے۔
❌ Could not extract embed code.